بنگلہ دیش میں خاتون صحافی کا گھر کے اندر بہیمانہ قتل

Published on August 31, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 331)      No Comments

ڈھاکہ: (یواین پی) بنگلہ دیش کے ایک نجی ٹی وی چینل سے وابستہ خاتون صحافی کو ان کے گھر میں گھس کر نامعلوم افراد نے تیز دھار آلے سے قتل کر دیا۔میڈیا کے مطابق 32 سالہ سبارنہ نودی “آنندا” نامی نجی ٹی وی چینل سے وابستہ تھیں۔ اس سے قبل وہ بنگلہ زبان کے روزنامہ “جگروتو” سے منسلک رہی ہیں۔ اطلاعات کے مطابق 10 سے 12 حملہ آور منگل کی شب پونے 11 بجے موٹر سائیکلوں پر سوار ہو کر ان کے گھر آئے۔ پبنا پولیس کے ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ ابن میزان کے مطابق سبارنہ نے دروازے پر دستک سن کر کنڈی کھولی تو حملہ آوروں نے اسے قابو کرتے ہی تیز دھار آلے سے وار کئے، جن کی تاب نہ لاتے ہو سبارنہ دنیا سے کوچ کر گئی۔مقامی افراد نے خون میں لت پت سبارنہ کو ہسپتال پہنچایا، جہاں ڈاکٹروں نے اسے پہلے ہی مردہ قرار دے دیا۔ پولیس حکام نے بتایا کہ ملزموں کی گرفتاری کے لیے متعدد ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔ مقامی میڈیا کے مطابق سبارنہ کے اپنے شوہر سے تعلقات کشیدہ تھے اور وہ ان دنوں طلاق کے کاغذات ملنے کا انتظار کر رہی تھیں، انھوں نے سوگواروں میں 9 سالہ بیٹی اور ہزاروں ناظرین چھوڑے ہیں۔پبنا کی صحافی برادری نے خاتون صحافی کے بہیمانہ قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے قاتلوں کی جلد از جلد گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Blog