مقبوضہ کشمیر: بھارتی بربریت میں روزبروز اضافہ، مزید 2 نوجوان شہید

Published on August 31, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 486)      No Comments

سرینگر (یواین پی) مودی حکومت کی مقبوضہ کشمیر میں فوج کو کھلی چھوٹ کے باعث درندگی کی انتہا ہو گئی، بھارتی فوج نے ضلع باندی پورہ کےعلاقے میں بربریت کا مظاہرہ کرتے ہوئے مزید 2 نوجواںوں کوشہید کردیا۔میڈیا  کے مطابق بھارتی فورس اشتعال انگیزی اوربربریت کا مظاہرہ کرنے میں دن بدن آگے بڑھ رہی ہے اوراب ایک بارپھرمقبوضہ کشمیرکے ضلع بانڈی پورہ کےعلاقے حاجن کا محاصرہ کرتے ہوئے دوکشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔ نوجوانوں کی شہادت کے بعد ضلع بھرمیں احتجاج جاری ہے اورمختلف علاقوں میں مکمل شٹرڈاؤن ہڑتال ہے، نہتے مظاہرین کو روکنے کے لیے بھارتی فوجیوں کی جانب سے اشتعال انگیزی تاحال جاری ہے جس سے متعدد کشمیری زخمی ہوگئے۔گزشتہ روزبھی بھارتی فوجیوں نے نام نہاد آپریشن کی آڑ میں 2 کشمیریوں کو شہید کر دیا تھا جس کے بعد مقبوضہ کشمیرمیں مسلح افراد نے ڈی ایس پی کی سیکورٹی پرمامور پولیس پارٹی کو نشانہ بنایا تھا جس کے نتیجے میں 4 پولیس اہلکارمارے گئے تھے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Themes