گستاخانہ خاکوں پر سفیر بلا کر احتجاج سے مسئلہ حل نہیں ہو گا: عمران خان

Published on August 31, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 284)      No Comments

اسلام آباد (یواین پی) ہالینڈ میں گستاخانہ خاکوں کا معاملے میں وزیرِاعظم عمران خان کی جانب سے جاری ویڈیو بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ کوئی ایک یا چند مسلمانوں کا مسئلہ نہیں بلکہ دنیا میں رہنے والے ہر مسلمان کا مسئلہ ہے، ایک مسلمان ملک کی جانب سے سفیر کو بلا کر احتجاج کرنے سے مسئلہ حل نہیں ہو گا۔وزیرِاعظم عمران خان نے کہا کہ ہم اپنی بات مغرب کو تب سمجھا سکیں گے جب سب مسلمان متحد ہوں، ہم نے ان کو سمجھایا نہیں کہ جس طرح وہ اپنے دین کی طرف دیکھتے ہیں ہم بھی اسی طرح دیکھتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ نبی کریم ﷺ ہمارے دلوں میں رہتے ہیں، ان کی شان میں گستاخی ہو تو سب مسلمانوں کو تکلیف ہوتی ہے لیکن مغرب کے لوگوں کو ہمارے جذبات کا احساس اور سمجھ نہیں ہے کیونکہ ہم مسلمانوں نے انھیں سمجھایا ہی نہیں ہے۔عمران خان نے کہا کہ مغرب میں اکثریت کو معاملہ کا علم نہیں، یہ فتنہ وہاں کے چند لوگ کرتے ہیں، ہم احتجاج کریں گے اور مغرب کو اپنا نکتہ نظر بھی سمجھائیں گے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Blog