شالیمار ٹرین کا یکم جولائی سے براستہ فیصل آباد لاہور سے کراچی روٹ بحال

Published on June 19, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 112)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی/ایم ایس مہر)فیصل آباد اور گرد و نواح کے ریلوے مسافروں کے لیے اچھی خبر۔شالیمار ٹرین کا یکم جولائی سے براستہ فیصل آباد لاہور سے کراچی روٹ بحال کردیاگیاہے۔لاہور اور کراچی کے درمیان چلنے والی شالیمار ایکسپریس کا روٹ تبدیل کردیا گیا۔شالیمار ایکسپریس کراچی اور لاہور کے درمیان روٹ پر چلتی ہے لیکن اب پاکستان ریلوے نے کراچی سے لاہور کے درمیان چلنے والی ٹرین کا روٹ 8 ماہ بعد براستہ فیصل آباد بحال کردیا ہے۔پاکستان ریلوے کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ شالیمار ایکسپریس یکم جولائی سے براستہ فیصل آباد کراچی جائے گی۔ خسارے میں چلنے کی وجہ سے پاکستان ریلوے نے شالیمار ایکسپریس کے روٹ میں تبدیلی کی ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ سال اگست میں بارشوں اور سیلاب کے بعد بند کی جانے والی شالیمار ایکسپریس کو 8 مہینوں کی بندش کے بعد یکم مئی 2023 کو بحال کیا گیا تھا۔جس کے بعد پاکستان ریلوے نے شالیمار ایکسپریس کو کراچی سے لاہور براستہ فیصل آباد کی بجائے براستہ ساہیوال چلایا تھا۔اس حوالے سے پاکستان ریلوے کی جانب سے عوام کو یکم مئی سے 15 مئی تک 20 فیصد اور 16 مئی سے 31 مئی ٹرین کے کرایوں میں 10 فیصد خصوصی رعایت بھی دی گئی۔تاہم اس روٹ پر شالیمار ایکسپریس کے زیادہ مسافر نہ ہونے کی وجہ سے پاکستان ریلوے کو کافی نقصان ہورہا تھا جس کے بعد اب ریلوے نے دوبارہ ٹرین کو براستہ فیصل آباد چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔سانگلہ ہل اورگردونواح کے مسافروں نے شالیمارکے اسٹاپ کامطالبہ کیاہے۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Themes