حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

Published on September 1, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 665)      No Comments

اسلام آباد: (یواین پی) حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیا ہے، تمام قیمتوں پر اطلاق رات بارہ بجے سے ہو گا۔حکومت نے اوگرا کی جانب سے بھیجی گئی سمری کا جواب دیتے ہوئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کر دی ہے۔ نوٹی فیکیشن کے مطابق پٹرول 2 روپے 41 پیسے، ہائی سپیڈ ڈیزل 6 روپے 35 پیسے اور مٹی کے تیل کی قیمت 46 پیسے فی لٹر کم کر دی گئی ہے۔قیمتوں میں ردوبدل کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 92 روپے 83 پیسے فی لٹر، ڈیزل کی نئی قیمت 106روپے57 پیسے فی لٹر اور مٹی کے تیل کی نئی قیمت 83 روپے 50 پیسے فی لٹر مقرر کر دی گئی ہے۔تاہم لائٹ ڈیزل 60 پیسے فی لٹر مہنگا کر دیا گیا ہے۔ لائٹ ڈیزل 60 پیسے مہنگا ہو کر 75 روپے 96 پیسے فی لٹر میں فروخت ہو گا۔ تمام قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے ہو گا۔خیال رہے کہ اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 6 روپے فی لٹر تک کمی جبکہ پٹرولیم ڈویژن نے ہائی سپیڈ ڈیزل پر سیلز ٹیکس اور لیوی میں کمی کی سفارش کی تھی۔اوگرا کی جانب سے پٹرول کی قیمت میں 2 روپے اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے فی لٹر اور مٹی کے تیل کی قیمت میں 30 پیسے فی لٹر کمی جبکہ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 70 پیسے فی لٹر تک اضافے کی سفارش کی تھی۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Themes