بھارتی فلم ساز کرن جوہر کرینہ کپور سے شادی کرنے کے خواہاں

Published on September 3, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 256)      No Comments

ممبئی: (یواین پی) بالی ووڈ ہدایتکار و پروڈیوسر کرن جوہر نے کہا ہے کہ اگر انہیں موقع ملے تو وہ کرینہ کپور خان سے شادی کرنا چاہیں گے۔ بالی ووڈ فلم ساز کرن جوہر زیادہ تر اقربا پروری کو فروغ دینے کی وجہ سے خبروں میں رہتے ہیں، تاہم وہ اپنے چیٹ شو “کافی ود کرن” کے حوالے سے بھی خبروں میں رہتے ہیں۔ بھارتی فلم انڈسٹری میں کرن جوہر کے تعلقات اور دوستیاں بڑی بڑی اداکاروں کے ساتھ ہیں۔ جہاں کرن جوہر کا نام کاجول، فلم ساز فرح خان اور دپیکا پڈوکون جیسی اداکاروں کے ساتھ جوڑا جاتا ہے، وہیں انہیں کرینہ کپور کا بھی بہت اچھا دوست مانا جاتا ہے۔یہ پہلا موقع ہے کہ کرن جوہر نے کسی اداکارہ کا نام لے کر اس کے ساتھ شادی کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔ ایک چیٹ شو کے دوران کرن جوہر نے اپنی زندگی کے بارے میں بہت سی باتیں بتائیں۔ شو کی میزبان نے جب ان سے پوچھا کہ اگر آپ کو کسی بالی ووڈ اداکارہ سے شادی کرنے کا موقع ملے تو آپ کس کیساتھ شادی کرنا چاہیں گے، اس کے جواب میں کرن جوہر کا کہنا تھا وہ کرینہ کپور کیساتھ شادی کرنا چاہیں گے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Theme