اسلام آباد(یوا ین پی) یاسین ملک کو زمین کھا گئی یا آسمان، چار دن سے ان کا کچھ پتہ نہیں، اہلیہ مشال ملک کو پریشانی لاحق ہو گئی۔ دنیا نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے مشال ملک نے بتایا کہ یاسین ملک 56 روز سے گرفتار ہیں۔ انہیں ہسپتال شفٹ کرنے کے بجائے انٹیروگیشن سنٹر لے جایا گیا تھا۔ رشتہ دار ہر جیل میں جا کر دیکھ رہے ہیں لیکن ان کا کچھ پتا نہیں چل رہا۔ صورتحال بہت خطرناک لگ رہی ہے۔ مشال ملک نے کہا کہ یاسین ملک بیمار ہیں۔ کٹھ پتلی انتظامیہ نے تمام حریت رہنماؤں کو گرفتار کر رکھا ہے۔ انہیں فوری طور پر رہا کیا جائے۔