ٹھٹھہ میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ اور گندگی کے خلاف شہری اتحاد وکمیٹی کے ہمراہ سیکڑوں افراد سڑکوں پر نکل آئے

Published on August 7, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 453)      No Comments

ٹھٹھہ( رپورٹ:حمیدچنڈ) ٹھٹھہ میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ اور گندگی کے خلاف شہری اتحاد وکمیٹی کے ہمراہ سیکڑوں افراد سڑکوں پر نکل آئے احتجاج ریلی اور مظاہرہ۔دھرنا تفیصلات کے مطابق ٹھٹھ شہر میں 14سے 16گھنٹوں کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ اور شہر میں گندگی کے ڈھیر کے خلاف ٹھٹھ شہری اتحاد اور شہریوں کی جانب سے شیخ فرید چوک سے ٹریفک چوکی تک ایک احتجاج ریلی نکالی گئی اور دھرنا دیا گیا اس موقع پرشہری اتحاد کے رہنماؤں جاوید غنی ، اعجازواریو ، خلیفہ فیروز اور دیگر نے خطاب کے دوران کہا کہ ٹھٹھ شہر تاریخی شہر ہے جہاں کئی علاقوں میں کئی کئی دنوں سے بجلی بند ہے اور دیگر علاقوں میں 14سے16گھنٹوں تک بجلی کک غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کک جارہی ہے جسکی وجہ سے کاروبار مکمل ٹھپ ہو چکے ہیں تعلیمی سر گر میاں معطل ہو کر رہ گئی ہیں پانی کی شدید قلت پیدا ہوگئی انہوں نے کہا کہ پورے شہر میں گندے گٹر ابل پڑے ہیں اور جگہہ جگہہ کچرے کے ڈھیر موجود ہیں مگر میونسپل کمیٹی ٹھٹھ کے افسران پیشے بٹورنے میں مصروف ہیں عوام کے مسائل پر کوئی توجہ دینے والا نہیں ہے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کراچی کی رہائشی 20سالہ لڑکی کینجھر جھیل میں نہاتے ہوئے ڈوب گئی
ٹھٹھ(رپورٹ:حمیدچنڈ) کراچی کی رہائشی 20سالہ لڑکی کینجھر جھیل میں نہاتے ہوئے ڈوب گئی مقامی غوطہ خوروں نے بچالیا لڑکی کو تشوشیناک حالت میں کراچی اسپتال منتقل کر دیا گیا تفیصلات کے مطابق کراچی کے علاقے لانڈھی کی رہائشی 20سالہ لڑکی ہما امتیاز اپنے اہل خانہ اور محلے والوں کے ہمراہ سیروتفریع کی غرض سے کینجھر جھیل آئی ہوئی تھی کہ نہاتے ہوئے ڈوب گئی جہاں موجود مقامی غوطہ خوروں نے اسے بچالیا لڑکی کو نہایت تشوشیناک اور بے ہوشی کی حالت میں مکلی سول جہاں سے کراچی منتقل کر دیا گیا
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ہمیں تحفظ دیا جائے بابو خان
ٹھٹھہ (رپورٹ:حمیدچنڈ) یونین کاؤنسل ککڑانڈ کے چیئرمین اور مسلم لیگ ن کے ورکر بابو خان خاصخیلی نے اپنے پریس بیان میں کہا ہے کہ جب سے مینے مسلم لیگ ن کی ٹکیٹ پے بلدیاتی الیکشن کی ہے اس وقت سے لیکے لوکل وڈیروں زہیر احمد ھدیو، رشید احمد ھدیو نے پیپلز پارٹی کی سپورٹ سے ہم سے انتقامی کاروایاں کر رہیں ہیں۔ اور 25 دنوں سے ہمارے خاصخیلی برادری کے منظور شدا زمینوں کے واٹر بند کر دیئے ہیں جس سے 20 سے 25 لاکھ روپے کا نقصان ہوا ہے اور جھوٹے کیس داخل کرنا، موت مار دمکیاں دینا اور راستا بند کردینا روز کا معمول بن چکا ہے۔ اس نے وزیر اعظم پاکستان، چیف جسٹس سپریم کورٹ، چیف جسٹس ھاء کورٹ سندھ سے مطالبہ کیا ہے کہ ہمیں جان کا تحفظ دیا جائے، ہمارا جو بھی نقصان ہوا ہے اس کی بھرپائی کروائی جائے اور ان جوابداروں کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
صحت کارڈ عوام کے لئے مفید نہ ہو سکے غریب عوام علاج کے لئے ٹھوکریں کھانے پر مجبور
ٹھٹھہ(رپورٹ:حمیدچنڈ) صحت کارڈ عوام کے لئے مفید نہ ہو سکے غریب عوام علاج کے لئے ٹھوکریں کھانے پر مجبور ایک ماہ میں 3اموات ہو چکی ہیں تفیصلات کے مطابق سپریم کورٹ کی جانب سے نا اہل قرار دئے جانے والے وزیراعظم پاکستان سابقہ نواز شریف کی جانب ٹھٹھ دورے پر غریب عوام کو صحت کارڈ دینے کا اعلان کیا گیا تھا جس پر ایک ماہ قبل عمل در آمد ہوا اور سیکڑوں افراد کو صحت کارڈ بانٹے گئے صحت کارڈ حاصل کرنے والے غریب عوام کی خوشیاں اس وقت خاک میں ملیں جب مختلف اسپتالوں سے دھکے مار مار کر بھگا دیا گیا جبکہ صحت کارڈ حاصل کرنے والے ٹھٹھ اور سجاول کے تین غریب مریض بھی علاج نہ ہونے کی وجہ سے ایک میں ہلاک ہو چکے ہیں اس ضمن میں مسلم لیگ ن ضلع ٹھٹھ کے صدر محمد حنیف میمن نے بھی صحت کارڈ پر علاج نہ کئے جانے پر برہمی کا اظہار ۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Blog