سلمان خان کی فلم ’سلطان‘ چین میں بری طرح فلاپ

Published on September 5, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 593)      No Comments

بیجنگ(یواین پی)’سلطان‘ سلو میاں کی300 کروڑ کلب میں شامل ہونے والی دوسری فلم ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکار سلمان خان کی فلم ’سلطان‘ چینی باکس آفس پر فلاپ ہوگئی۔سلمان خان نے 2016 میں ریلیز ہونے والی فلم’سلطان‘میں پہلوان کاکردار ادا کیا تھا جسے مداحوں نے بے حد پسند کیا تھا۔ فلم نے بھارت میں کمائی کے کئی ریکارڈز اپنے نام کرلیے تھے اور 300 کروڑ سے زائد کا بزنس کیا تھا۔عامر خان کی ’دنگل‘ چین میں بے حد پسند کی گئی تھی جس نے ایک ہزار کروڑ بھارتی روپے سے زائد کا بزنس کیا تھا۔ لیکن سلمان خان کی ’سلطان‘ چینی باکس آفس پر بڑا ہاتھ مارنے میں ناکام رہی اور فلم نے3 روز میں صرف21 کروڑ سے زائد کمائی کی ہے۔رپورٹ کے مطابق سلمان خان کی ’سلطان‘ کو چین میں31 اگست کو ریلیز کیا گیا جہاں اسے40 ہزار سکرینوں پر جگہ ملی۔فلم نے 3 روز میں مجموعی طور پر 21 کروڑ 37 لاکھ بھارتی روپے کا بزنس کیا ہے۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Theme