لاثانی ویلفیئرفاؤنڈیشن انٹرنیشنل کی جانب سے شہدائے پاکستان اورغازیوں کوسلام عقیدت

Published on September 6, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 247)      No Comments

فیصل آباد (یواین پی)امیر تنظیم مشائخ عظام پاکستان ،چیئرمین لاثانی ویلفیئرفاؤنڈیشن انٹرنیشنل اورناظم اعلیٰ صوم وصلوٰۃ کمیٹی آل پاکستان ولاثانی نعت کلام وکونسل صوفی مسعوداحمدصدیقی لاثانی سرکار کی زیرسرپرستی لاثانی سیکرٹریٹ پرمرکزی مجلس شوریٰ نے آفیشل ویب سائٹس،سوشل میڈیااوریوٹیوب چینل کے ذریعے’’یوم دفاع پاکستان ‘‘کے موقع پر شہدائے پاکستان اورغازیوں کوسلام عقیدت پیش کیا۔انسانیت کے نام پیغام دیتے ہوئے مرکزی مجلس شوریٰ نے کہاکہ ابھی تک دنیا نے وہ پاکستان دیکھا ہی نہیں جوپاکستانی قوم اوراقوام عالم کیلئے باعث فخرہوگا،ابھی تویہ ظہور پذیر ہورہاہے ،جس کاتذکرہ بزرگان دین ،معروف پیشن گوحضرات اورتاریخ دان شروع دن سے اپنی کتب میں کرتے آرہے ہیں اوریقیناًیہی وہ پاک سرزمین ہے جس کے ساتھ اقوام عالم کامستقبل وابستہ ہے اورپاکستان سمیت تمام انسانیت پربہت جلد شانداراورخوشحالی کا وقت آنیوالاہے ،یہی وجہ ہے کہ آج تک اس ملک کومٹانے والے خودمٹ گئے اورمٹتے جارہے ہیں اوریقیناًمٹ جائیں گے ،اس کی بنیاد ی وجہ ہی یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ نے وطن عزیز پاکستان کودوطاقتوں کے ذریعے بچایا ہواہے ،اللہ تعالیٰ کے فقراء اورافواج پاکستان ۔اللہ تعالیٰ کے فقراء نے اپنی روحانی طاقتوں کے ذریعے اس کی حفاظت فرمائی اورمسلسل فرمارہے ہیں،افواج پاکستان نے اس وطن پر اپنی جانیں نچھاورکرکے حفاظت کی اورمسلسل حفاظت کررہے ہیں ۔یہی دوطاقتیں پاکستان کوبام عروج پرلے جائیں گی۔انشاء اللہ ۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Themes