حضرت بابافرید الدین مسعود گنج شکرکے 776 ویں پندرہ روزہ سالانہ عرس مبارک کی تقریبات کا آغاز ہوگیا 

Published on September 6, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 783)      No Comments

پاکپتن( یواین پی)بر صغیر کے عظیم صوفی بزرگ اور پنجابی شاعری کے باوا آدم حضرت بابافرید الدین مسعود گنج شکرکے 776 ویں پندرہ روزہ سالانہ عرس مبارک کی تقریبات کا آغاز6ستمبر25 ذوالحج سے ہوگیا۔درگاہ کے سجادہ نشین دیوان مودود مسعود نے درگاہ کے صحن کے اندر صبح کی رسومات کی ادائیگی کی اس موقع پرعلمائے کرام ودیگر دوگاہوں کے سجادہ نشیوں کے علاوہ زائرین کی کثیر تعداد موجود تھی۔یہ سلسلہ یکم محرم الحرام تک جاری رہے گا اس کے بعد درگاہ کے سجادہ نشین دیوان مودود مسعود نے درگاہ کے صحن کے اندر صبح کی رسومات کی ادائیگی صبح وشام کریں گئے۔5محرم الحرام کی شب دربار حضرت بابافرید الدین مسعود گنج شکر پر بہشتی دروازہ کھولا جائے گا جو مسلسل پانچ راتیں کھلا رہے گا۔اور دس محرم الحرام کی صبح فجر کے وقت بند ہو گا۔حضرت بابافرید الدین مسعود گنج شکرکے 776 ویں پندرہ روزہ سالانہ عرس مبارک اندرون اور بیرون ممالک سے لاکھوں لوگ شرکت کریں گے۔۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Themes