اوکاڑہ یونیورسٹی میں یوم آزادی کی تقاریب کا آغاز کر دیا گیا

Published on August 9, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 76)      No Comments

اوکاڑہ(یواین پی/شیخ ندیم شیراز)یونیورسٹی میں ڈائریکٹوریٹ آف اسٹوڈنٹ افئیرز کی جانب سے یوم آزادی کی تقریبات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ چودہ اگست تک جاری رہنے والے اس سلسلے کی پہلی تقریب ملی نغموں کا ایک مقابلہ تھا جس کی صدارت وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد واجد نے کی ۔ مقابلے میں مختلف شعبہ جات کے طلباء نے حصہ لیا۔ اس تقریب کی مہمان خصوصی گورنمنٹ وومن کالج رینالہ کی پرنسپل سعدیہ سروت تھیں جب کہ اس کا اہتمام ڈائریکٹر اسٹوڈنٹ افئیرز ڈاکٹر امجد علی نے کیا اور میزبانی کے فرائض شعبہ اردو کی سربراہ ڈاکٹر سمیرا اعجاز نے سر انجام دیے۔ مقابلے میں ججز کی ذمہ داری ڈاکٹر نسیم عباس، ڈاکٹر عاطف علی الطاف اور شرجیل احمد کو سونپی گئی۔ تقریب کے آغاز میں شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر واجد نے کہا کہ ہمیں ایک آزاد ملک میں رہنے پہ فخر محسوس کرنا چاہیے ۔ زندہ قومیں کبھی اپنے محسنوں اور آزادی کی راہ میں دی جانے والی قربانیوں کو فراموش نہیں کرتیں۔ وائس چانسلر نے طلباء کو نصیحت کی کہ وہ اپنے اعمال اور کردار سے یہ ثابت کریں کہ وہ واقعی ہی آزادی کے مستحق ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ علامہ اقبال کا اصل مخاطب نوجوان تھا اور وہ نوجوانوں کو حقیقی قیادت کے حق دار سمجھتے تھے۔ اب وقت ہے کہ نوجوان اس امید پہ پورا اترے کی کوشش کریں۔ پروفیسر واجد نے طلباء کو ہدایت کی کہ وہ کچھ اندرونی اور بیرونی شر پسند عناصر کی جانب سے ملکی اداروں کے خلاف ہونے والے سائبرپروپیگنڈا سے ہوشیار رہیں اور اس کا حصہ بننے کی بجائے اس کی حوصلہ شکنی کریں۔ان تقاریب کا سللسہ یوم آزادی تک جاری رہے گا اور اس دوران وائس چانسلر کی ہدایت پہ کیمپس میں دو ہزار پودے بھی لگائے جائیں گے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress主题