ٹرمپ انتظامیہ کی بھارت نوازی عروج پر، دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق

Published on September 7, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 179)      No Comments

نئی دہلی (یواین پی) بھارت اور امریکا کے وزرا دفاع و خارجہ نے مشترکہ پریس کانفرنس میں مشترکہ فوجی مشقوں اور ہاٹ لائن کے قیام پر اتفاق کیا۔ مائیک پومپیو کا کہنا ہے کہ نئے معاہدے سے امریکا بھارت کو جدید ہتھیار فروخت کرسکے گا۔امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو اور وزیر دفاع جم میٹس کے دورہ بھارت کے دوران ممکنہ طور پر بھارت کو امریکی ہتھیاروں کی فروخت کی راہ ہموار ہو گئی۔ حساس امریکی فوجی سازوسامان کی بھارت کو فروخت کیلئے بھارتی اور امریکی وزرا خارجہ و دفاع نے معاہدے پر دستخط کیے۔مائیک پومپیو نے معاہدے پر دستخط کو “بڑا قدم” قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے امریکا بھارت کو جدید ہتھیار اور ڈرونز فراہم کرسکے گا۔ دونوں ممالک نے مشترکہ فوجی مشقوں اور ہاٹ لائن کے قیام پر بھی اتفاق کیا۔بھارتی حکومت نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا اور بھارت کے فارن ہیڈز کے درمیان ہاٹ لائن قائم کرنے اور 2019 میں بھارت کے مشرقی ساحل پر مشترکہ فوجی مشقوں پر بھی رضامندی پر اتفاق کیا ہے۔ امریکی وزیر خارجہ نے صحافیوں کے سوال کے جواب میں کہا کہ امریکا روسی ہتھیاروں کی خریداری پر بھارت کو سزا دینے کا ارادہ نہیں رکھتا۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Theme