گلوکار افضل شاد کا نئے گیت ’’مینوں روندی اے چیتے کرکے اور عید تے آ جاویں ‘‘ ریلیز

Published on September 8, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 467)      No Comments

نئے گیتوں کے میوزک پہ خوب محنت کی ہے ان کی سریں شائقین موسیقی کے دلوں کو چھو لیں گی جمال حیدر
لاہور ( یو این پی)معروف گلوکار افضل شاد کا نیا گیت ’’مینوں روندی اے چیتے کرکے اور عید تے آ جاویں ‘‘ ریلیزکردیا گیت کے شاعر زکیر احمد بھٹی اور موسیقار جمال حیدر ہیں جبکہ اس کی ریکارڈنگ سمیر راجپوت کی ہے نئے گیتوں کی ریلیز پہ معروف گلوکار افضل شاد نے یواین پی کو بتایاکہ میرے نئے گیت ’’مینوں روندی اے چیتے کرکے اور عید تے آ جاویں ‘‘ مختلف ٹی وی چینل پہ ریلیز کر دیئے گئے ہیں میری ہمیشہ کوشش ہوتی ہے کہ اپنے چاہنے والوں کو اچھے سے اچھے گیت پیش کروں مجھے امید ہے کہ میرے پہلے گیتوں کی طرح نئے گیت بھی پسند کئے جائیں گے موسیقار جمال حیدر نے بتایا کہ میں نے ’’مینوں روندی اے چیتے کرکے اور عید تے آ جاویں ‘‘ گیتوں کے میوزک پہ خوب محنت کی ہے ان گیتوں کی سریں شائقین موسیقی کے دلوں کو چھو لیں گی نئے گیتوں کو مدتوں یاد رکھا جائیگا۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Theme