پشاور؛پشاورمیں شدید گرمی کے باعث ایئر کولرز کی فروخت میں اضافہ

Published on April 29, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 775)      No Comments

پشاور(یوا ین پی)صوبائی دارالحکومت پشاور میں شدید گرمی کے باعث ایئر کولرز کی فروخت میں اضافہ ہوگیا ہے اور اس کاروبار سے وابستہ افراد نے بڑے پیمانے پر مختلف ورائٹی کے ایئر کولرز منگوا کر دکانوں پر رکھ لئے ہیں تاہم قیمتوں میں گزشتہ سال کی نسبت اس سال کافی اضافہ دیکھاگیا ہے۔بڑے سائز کا ایئر کولر14000روپے میں فروخت کیا جارہا ہے جبکہ گزشتہ سال اس کی قیمت 10000روپے تھی ۔درمیانے سائز کا ایئر کولر8000روپے میں فروخت کیاجارہا ہے جو پچھلے سال 6000روپے میں دستیاب تھا جبکہ چھوٹے سائز کے ایئر کولر کی قیمت5000روپے تک جا پہنچی ہے یہ ایئر کولر گزشتہ سال 4000روپے میں فروخت کیا جارہا تھا تاہم گرمی کی بڑھتی ہوئی شدت میں لوگوں کے زیادہ رش کی وجہ سے دکانداروں نے قیمتوں میں اضافہ کر دیاہے ۔ پشاورکے زیادہ تر لوگ بجلی مہنگی ہونے کی وجہ سے ایئر کولر ہی استعمال کررہے ہیں کیونکہ ایئر کنڈیشن کا خرچہ ان کی برداشت سے باہر ہے ۔رمضان کے مہینے میں زیادہ مانگ درمیانے سائز کے ایئر کولرز کی ہے جبکہ لوگ دکانوں کیلئے لوگ چھوٹے سائز کے ایئر کولر خرید رہے ہیں ۔نواحی علاقوں سے بھی لوگ بڑی تعداد میں پشاور کا رخ کر رہے ہیں ۔پہلے نواحی علاقوں اور دیہات کے لوگ صرف پنکھوں پر ہی گزارا کرلیا کرتے تھے تاہم اب گرمی کی شدت بڑھنے پر ایئرکولر بھی خریدرہے ہیں تاہم قیمتوں میں اضافے پر شہری پریشان ہیں اور انتظامیہ سے قیمتوں کو کنٹرول کرنے کیلئے اقدامات کامطالبہ کیا ہے ۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Blog