وزیر اعظم کو اپنی بہن کے پیسوں کی تحقیقات بھی کرنی چاہئے :پلو شہ خان

Published on September 9, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 190)      No Comments
 
لاہور (یواین پی)پیپلز پارٹی کی رہنما پلوشہ خان نے کہاہے کہ حکومت اس وقت خیرات کی بات کررہی ہے ، پانی کا مسئلہ حل کرنے کے لئے بھارت کے ساتھ سندھ طاس معاہدے پر ازسر نو بات کرنے کی ضرورت ہے ۔وزیر اعظم کو اپنی بہن کے پیسوں کی بھی تحقیقات کرنی چاہئے ۔ پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے پلوشہ خان نے کہا کہ ذاتی طور پر اس دنیا میں بہت کچھ ہواہے لیکن اب معجزات ختم ہوگئے ہیں ، اگر ہم پانی کا مسئلہ حل کرنا چاہتے ہیں تو اس پر ہمیں بھارت کیساتھ سندھ طاس معاہدہ پر از سرنو بات کرنے کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جب تک ایک رو ڈ میپ نہ ہواس وقت تک کچھ نہیں کیا جا سکتاہے ۔ حکومت اس وقت خیرات کی بات کررہی ہے ۔ اس بات میں کوئی روڈمیپ نظر نہیں آتا ۔ حکومت جب بھارت کو دوستی کا پیغام بھیجتی ہے تو پھر اس کو ساتھ پانی کے مسئلے پر بھی بات کرنی چاہئے کیونکہ اس طرح دوستی نہیں ہوتی بلکہ جنگ ہوتی ہے ۔پلوشہ خان نے کہاکہ بیرون ملک لوٹی ہوئی دولت کو واپس لانے کیلئے بیرون ملک اس کو ثابت بھی کرنا ہوگا کیونکہ ان لوگوں کہ بھی کچھ حقوق ہوتے ہیں جنہوں نے بیرون ملک سرمایہ کاری کی ہوتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کیا عمران خان کی اپنی بہن کے پیسوں کی تحقیقات نہیں کرنی چاہئے ۔ اب تک سوائے بابر اعوان کے کسی کے خلاف کوئی تحقیقات شروع نہیں کی گئیں۔
Readers Comments (0)




Weboy

Premium WordPress Themes