بالی ووڈ سٹار عامر خان کورونا وائرس کا شکار

Published on March 25, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 132)      No Comments

ممبئی (یواین پی) انڈین فلم انڈسٹری کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان بھی عالمی وبا کورونا وائرس میں مبتلا ہو چکے ہیں۔ ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد انہوں نے سماجی دوری اختیار کرتے ہوئے خود کو قرنطینہ کر لیا ہے۔عامر خان کی جانب سے رابطے میں رہنے والے تمام افراد سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ سب اپنا کورونا ٹیسٹ لازمی کروائیں۔ انہوں نے صحتیابی کیلئے نیک تمناؤں اور دعائیں کرنے پر اپنے مداحوں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا ہے۔خیال رہے کہ عامر خان سے قبل متعد بالی ووڈ ایکٹرز اس وبائی مرض کا شکار ہو چکے ہیں۔ ان اداکاروں میں نتیو سنگھ، ان کے صاحبزادے رنبیر کپور، سنی دیول، کارتک آریان اور دیگر شامل ہیں۔ خیال رہے کہ کارتک آریان اور اداکارہ تبو ایک ہی فلم میں کام کر رہے ہیں، کارتک کا ٹیسٹ پازیٹو آنے کے بعد تبو نے بھی خود کو آئسولیٹ کر لیا ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Premium WordPress Themes