قومی سلامتی کے معاملات پر سول اور عسکری قیادت ایک ہی پیج پر ہے:علی محمد خان

Published on September 9, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 140)      No Comments

اسلام آباد(یواین پی) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور رکن قومی اسمبلی علی محمد خان نے کہا ہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں نہتے کشمیریوں پر ظلم و بربریت کی انتہا کر رہا ہے، قومی سلامتی کے معاملات پر سول اور عسکری قیادت ایک ہی صفحے پر ہیں،تحریک انصاف کی حکومت نے اقتدار سنبھالتے ہی ملکی معیشت کے استحکام کے لیے ٹھوس اقدامات اٹھائے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے علی محمد خان کا کہنا تھا کہ پاکستان متعدد ممالک کےساتھ بہتر تعلقات سےلطف اندوز ہو رہاہےجبکہ وزیراعظم عمران خان پہلےہی یہ بات کہہ چکے ہیں کہ پاکستان اپنے تمام ہمسائیوں کے ساتھ بہتر تعلقات چاہتا ہے،تحریک انصاف کی حکومت بہتر نتائج کے حصول، ملکی فلاح و بہبود اور اسکی بہتری کے لیے طویل المدتی منصوبوں کو فروغ دے رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ جب پی ٹی آئی اقتدار میں آئی تو ملک بدترین اقتصادی حالات سمیت متعدد چییلنجز کا سامنا کر رہا تھا لیکن ہماری حکومت نے اقتدار سنبھالتے ہی ملکی معیشت کے استحکام کے لیے ٹھوس اقدامات اٹھائے ہیں، ہم نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بھی لازوال قربانیاں پیش کی ہیں۔انہوں نے کہا کہبھارت مقبوضہ کشمیر میں نہتے کشمیریوں پر ظلم و بربریت کی انتہا کر رہا ہے،تحریک انصاف کی حکومت مقبوضہ کشمیر میں ہونے والی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور معصوم کشمیریوں پر ڈھائے جانے والے بھارتی افواج کے مظالم کی شدید مذمت کرتی ہے اور ہماری حکومت نہتے کشمیریوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کے خلاف بھرپور آواز اٹھائے گی،قومی سلامتی کے معاملات پر سول اور عسکری قیادت ایک ہی صفحے پر ہیں۔ پاکستان میں پکڑے جانے والے بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے الزام لگایا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی گزشتہ حکومت نے اس مسئلے پر آواز نہیں اٹھائی۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress主题