تحریک دعوتِ فقر کے مرکزی عہدیداران اور ممبران مجلسِ شوریٰ و جنرل کونسل کی حلف برداری تقریب

Published on January 1, 2024 by    ·(TOTAL VIEWS 92)      No Comments

لاہور(یو این پی) مانگا منڈی، بانی و سرپرست اعلیٰ تحریک دعوتِ فقر اور امام سلسلہ سروری قادری سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمٰن مدظلہ الاقدس کی زیرِ صدارت تحریک دعوتِ فقر کے مرکزی عہدیداران، ممبران مجلسِ شوریٰ و جنرل کونسل برائے سال 2024 کی حلف برداری تقریب منعقد ہوئی۔ حلف برداری کی تقریب تحریک دعوت فقر کے انتظامی اور روحانی مرکز مسجدِ زہرا اور خانقاہ سلطان العاشقین گاؤں رنگیل پور شریف براستہ سندر اڈہ ملتان روڈ میں منعقد ہوئی۔ نائب سرپرست تحریک دعوتِ فقر صاحبزادہ سلطان محمد مرتضیٰ نجیب مدظلہ الاقدس کے علاوہ دیگر ممبران مجلسِ خلفا بھی تقریب میں موجود تھے۔ سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمٰن مدظلہ الاقدس نے نو منتخب عہدیداران سے حلف لیا، جس کے بعد نو منتخب منتظمِ اعلیٰ سلطان محمد نعیم عباس صاحب نے نو منتخب ممبران مجلسِ شوریٰ اور جنرل کونسل سے حلف لیا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Themes