گورنر سندھ کا ایک سال کی تنخواہ ڈیمز فنڈ میں دینے کا اعلان

Published on September 10, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 173)      No Comments

کراچی: (یواین پی) گورنر سندھ عمران اسماعیل نے اپنی ایک سال کی تنخواہ وزیرِاعظم کے ڈیمز فنڈ میں جمع کرانے کا اعلان کر دیا ہے۔گورنر سندھ عمران اسماعیل نے تنخواہ عطیہ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ پانی ہے جس کا حل نکالنا اور آبی قلت سے پہلے پہلے ڈیمز کی تعمیر نہایت ضروری ہے۔عمران اسماعیل نے کہا کہ وزیرِاعظم عمران خان کی ڈیم فنڈز میں پیسے جمع کروانے کی اپیل پر میں دیامر بھاشا ڈیم میں ایک سال کی تنخواہ دینے کا اعلان کرتا ہوں۔خیال رہے کہ وزیرِاعظم عمران خان نے پاکستان کو درپیش پانی کے مسئلہ کی وجہ سے تمام پاکستانیوں سے ڈیمز کی تعمیر میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی اپیل کی ہے۔قوم سے اپنے خطاب میں عمران خان نے کہا تھا کہ پاکستان کو اس وقت بہت سے مسائل کا سامنا ہے لیکن اس وقت پانی کی قلت سب سے بڑا مسئلہ ہے، اگر اس پر بروقت قابو نہ پایا گیا تو پاکستان خشک سالی کا شکار ہو سکتا ہے۔انہوں نے اپنے خطاب میں تمام قوم خصوصاً اوورسیز پاکستانیوں سے درخواست کی وہ اگر ایک ایک ہزار ڈالر ڈیمز فنڈ میں جمع کرائیں تو پاکستان پانچ سال کے اندر اس کی تعمیر مکمل کر لے گا۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Blog