ضمنی انتخاب خیبر پختونخواہ؛ پی کے23 ’’میدان‘‘ سج گیا، پولنگ آج ہو گی

Published on September 10, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 394)      No Comments

پشاور (یواین پی)خیبر پختونخواہ میں پی کے23 شانگلہ میں ضمنی انتخاب آج( پیر کو )ہو گا۔الیکشن کمیشن کے مطابق عام انتخابات میں 25جولائی کو پی کے 23 شانگلہ میں خواتین کے10فیصدسے کم ووٹ پول ہونے پر دوبارہ انتخابات کروائے جارہے ہیں جو آج( پیر کو )ہونگے ،انتخابات میں اس نشست سے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار شوکت علی یوسفزئی کامیاب ہوئے تھے۔الیکشن کمیشن کے مطابق پی کے 23 شانگلہ میں انتخاب پاک فوج کی نگرانی میں ہوگا۔ الیکشن کمیشن پاک فوج کی تعیناتی اور اختیارات سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کرچکاہے۔پاک فوج کے اہلکار وں نے باقاعدہ پولنگ اسٹیشنزکاکنٹرول سنبھال لیا ۔ پاک فوج کے افسران کو مجسٹریٹ درجہ اول کے اختیارات حاصل ہونگے۔پاک فوج کے جوان11 ستمبر تک تعینات رہیں گے۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress主题