پی ایس ایل میں ہوتی تو ملتان کا حصہ ہوتی، کائنات امتیاز

Published on February 20, 2024 by    ·(TOTAL VIEWS 22)      No Comments

لاہور(یواین پی)خاتون کرکٹر کائنات امتیاز نے کہا ہے کہ اگر وہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں ہوتیں تو ملتان ٹیم کا حصہ ہوتیں۔میں سابق ٹیسٹ کرکٹر عبدالرزاق، خاتون کرکٹر کائنات امتیاز، سنیل منج اور اداکار عثمان نے شرکت کی۔دوران گفتگو کائنات امتیاز نے کہا کہ ملتان سلطان پی ایس ایل میں اچھا کھیل سکتی ہے، ٹیم میں سینئرز کا ہونا ضروری ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ مجھے ملتان کی ٹیم کافی بیلنسڈ لگتی ہے، اگر پی ایس ایل میں ہوتی تو ملتان ٹیم کا حصہ ہوتی۔عبدالرزاق نے کہا کہ پتہ چل گیا سعود شکیل اچھا پرفارم کرسکتا ہے، قلندر میں صاحبزادہ فرحان نے اچھا کھیلا جبکہ کوئٹہ کی طرف نافع نے بہت اچھا پرفارم کیا۔اُن کا کہنا تھا کہ شاہد آفریدی کے ساتھ کھیلنے کا زیادہ مزہ آیا، محسن نقوی کو بورڈ چیئرمین لگانے کا فیصلہ اچھا ہے۔اداکارہ عثمان نے کہا کہ کراچی 2020 میں ایک بار جیتا تھا، میری پسندیدہ ٹیم اسلام آباد ہے۔سنیل منج نے کہا کہ میچ میں قلندرز کی شکست کے باوجود میں ایونٹ میں لاہور کے ساتھ ہوں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress主题