پاکستان سے پہلی حج پرواز کراچی سے 171 عازمین حج کو لے کر آج صبح پرنس محمدبن عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ مدینہ منورہ پہنچ گئی

Published on July 14, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 353)      No Comments

جدہ (زکیر احمد بھٹی) پاکستان سے سرکاری سکیم کی پہلی حج پرواز کراچی سے 171 عازمین حج کو لے کر آج صبح پرنس محمدبن عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ مدینہ منورہ پہنچ گئی، ڈائرکٹر جنرل حج ڈاکٹر یوسفانی اور. ڈپٹی ڈائریکٹر مدینہ منورہ فاروق رشید نےعازمین کااستقبال کیا. ڈائرکٹر جنرل حج نے بتایا کہا آج مزید حج پروازیں مدینہ منورہ اور جدہ پہنچیں گی ڈاکٹر یوسفانی نے بتایا کہ دفتر حجاج نے مدینہ منورہ میں عازمین حج کے استقبال اور دیگر انتظامی امور کو حتمی شکل دے دی ہے. وزارت مذہبی امور کے ڈی جی نور اسلم شاہ و سٹاف, حج میڈیکل مشن اور معاونین الحجاج کے پہلے دستے مکہ مکرمہ, مدینہ منورہ اور جدہ میں اپنے فرائض منصبی سنبھال چکے ہیں.نے پاکستانی اور لوکل معاونین حجاج کو حج آپریشن کے آغاز پر خصوصی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ عازمین حج کو ہر ممکن رہنمائی اور مدد فراہم کی جائے. عازمین حج سے محبت, احترام اور شائستگی سے پیش آنا دفتر امور حجاج پاکستان کی شاندار روایت کا حصہ ہے. انہوں نے ایئرپورٹ سٹاف کو عازمین حج کی آمید،امیگریشن, کسٹم, ویلکم سنیکس, سامان کی ٹرالی نمبر کو نوٹ کرنے اور ہر بس میں عازمین حج کے سامان کی موجودگی کو یقینی بنانے کے حوالے سے تفصیلی ہدایات جاری کی گئی ہیں. جبکہ ایک ٹیم عازمین حج کی رہائش گاہوں, کیٹرنگ میں آپریشنل ہوگئی ہے

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress主题