چین اور پاکستان کا سی پیک کو افغانستان تک بڑھانے کا فیصلہ

Published on September 11, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 537)      No Comments

اسلام آباد (یواین پی) چین اور پاکستان نے سی پیک کو افغانستان تک بڑھانے کا فیصلہ کرلیا۔ دونوں ممالک نے سی پیک منصوبے پر کام تیز کرنے پر بھی اتفاق کیا۔چینی وزارت خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ وانگ یی نے دورہ پاکستان کے دوران سی پیک کو مغربی سرحدوں تک پھیلانے کے عزم کا اظہار کیا تاکہ مزید افراد اس سے مستفید ہوسکیں۔ چینی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان میں اس وقت 22 منصوبوں پر کام کیا جارہا ہے جن میں سے 9 منصوبے پایہ تکمیل تک پہنچ چکے ہیں اور 13 پر کام جاری ہے۔چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ تیزی سے مکمل ہو رہا ہے، منصوبہ کی تکمیل سے پاک چین دوطرفہ تعلقات نئی بلندیوں کو چھوئیں گے۔
سی پیک کی تکمیل سے باہمی تعاون کی نئی راہیں کھلنے کے ساتھ ساتھ دونوں ممالک کی دہائیوں پرانی دوستی صدیوں تک بڑھتی رہے گی۔ تین مراحل پر مشتمل سی پیک منصوبہ کی لاگت 62 ارب ڈالر ہے، یہ منصوبہ پاکستان کے بنیادی ڈھانچے کو جدید ترین بنانے کے ساتھ ساتھ معیشت کے استحکام میں معاون ثابت ہوگا۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress主题