لودھراں:این اے 154 کے ضمنی انتخابات کامیدان سجنے میں ایک دن باقی

Published on February 11, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 629)      No Comments

لودھران: (یواین پی) لودھراں کے حلقے این اے ایک سوچون کے ضمنی انتخابات کا میدان سجنے میں ایک دن باقی رہ گیا۔ پی ٹی آئی کے علی ترین اور ن لیگ کے پیراقبال شاہ میں کاٹنے کامقابلہ متوقع ہے۔حلقہ این اے 154 لودھراں میں 12 فروری کو ہونے والے الیکشن میں چار لاکھ 31 ہزار ووٹرز حق رائے دہی استعمال کریں گے۔ جن میں 2 لاکھ 36 ہزار 496 مرد اور ایک لاکھ 94 ہزار 506 خواتین ووٹرزشامل ہیں۔ 338 پولنگ اسٹیشنز اور 1043 پولنگ بوتھ قائم کئے گئے ہیں جن میں سے چھ انتہائی حساس اور 41 حساس قرار دیئے گئے ہیں۔حلقے میں پیپلزپارٹی کے مرزا محمدعلی بیگ سمیت 10 امیدوار مدمقابل ہیں تاہم اصل مقابلہ پی ٹی آئی اور ن لیگ کے درمیان ہوگا۔ حلقے میں ن لیگ اپنی ہاری ہوئی سیٹ واپس لینے کےلئے ایڑی چوٹی کا زور لگا رہی ہے۔ وزیرمملکت عبدالرحمان کانجو نے ناراض رہنماؤں کو بھی منالیا ہے۔دوسری جانب پی ٹی آئی بھی جیتی ہوئی سیٹ کھونا نہیں چاہتی۔ نااہلی کا سامنا کرنے والے جہانگیرترین کے صاحبزادے علی ترین نے اپنے پہلے الیکشن میں کامیابی کے لئے دن رات ایک کررکھا ہے۔ پارٹی چیئرمین عمران خان سمیت دیگر رہنما بھی مدد کو پہنچے۔ الیکشن مہم اپنی جگہ حتمی فیصلہ حلقے کے عوام نے کرنا ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Theme