حکومت ترقیاتی فنڈز کی مد میں کی جانے والی کرپشن کو بند کرکے پولیس کو فنڈز دے ،سیدماجدعلی شاہ

Published on August 24, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 214)      No Comments

تھانہ جات میں انویسٹی گیشن پولیس کے زیر استعمال گاڑیوں کوسرکاری پٹرول کی بندش لمحہ فکریہ، ملک عامرجوئیہ
لاہور (یواین پی)کاہنہ الیکٹرونک میڈیا اور کاہنہ میڈیا کلب کا مشترکہ اجلاس زیرصدارت ملک عامرجوئیہ گزشتہ روزکلب آفس میں منعقد ہوا جس میں انویسٹی گیشن پولیس کی گاڑیوں کا پٹرول بند ہونے کی پرزور مذمت کی گئی،اس موقع پرگفتگوکرتے ہوئے سینئرصحافی سید ماجد علی شاہ نے کہا کہ ریاست مدینہ میں پہلے ہی عوام پولیس گاڑیوں کی میٹننس کا بوجھ برداشت کرتی تھی لیکن اب تقریبا لاہور میں ایک ماہ سے انویسٹی گیشن پولیس کی گاڑیوں کا پٹرول بند کیا جا چکا ہے دوسری طرف پہلے ہی ریاست مدینہ میں پٹرول کی قیمت بے قابو ہے اسکے باعث کرپشن پروان چڑھ رہی ہے موجودہ حکومت ترقیاتی فنڈز کی مد میں کی جائے والی کرپشن کو بند کرکے پولیس کو فنڈز دے جس سے عوام کیلئے انصاف کی بروقت فراہمی ممکن ہو سکے، صدرکاہنہ میڈیا کلب ملک عامر جوئیہ نے کہا کہ سرکاری پٹرول کی بندش کے باوجود تھانہ جات میں زیر استعمال گاڑیوں کو کسی بھی صورت بند نہیں کیا جا سکتا ایسے اقدامات لمحہ فکریہ ہیں، سینئرصحافی وکالم نگارایم اے تبسم نے کہا کہ تھانہ انصاف کا دروازہ ہے اگر پولیس ملازمین کو ہی انصاف نہ ملا تو عوام تک کیسے ممکن ہے،سینئرصحافی شہزاد علی شاہ نے کہا کہ لوگ پہلے ہی پولیس سے ناراض نظر آتے ہیں سرکاری پٹرول کا بوجھ بھی عوام پر پڑے گا ملک کے وزیر اعظم عمران خان صاحب کرپٹ تو نہیں لیکن پہلے بار کا اقتداعوام پر نئے تجربات پر مبنی ہے صوبائی اور وفاقی محکمہ جات مفلوج ہو رہے ہیں،جنرل سیکرٹری کاہنہ میڈیا کلب امجد صدیق بھٹی نے کہا کہ پولیس عوام کے جان و مال کی محافظ ہے حکومت مذید سہولیات دینے کی بجائے پٹرول بھی چھین رہی ہے پولیس افسران کے مسائل میں کمی کر کے کرپشن کو روکا جا سکتا ہے لیکن ایسی ناقص پالسیوں سے تو کرپشن کو پروان چڑہانے میں پیش رفت زیر نظر ہے ۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress主题