اوورسیز پاکستانیوں کی ترسیلات زر 2 ماہ میں 3 ارب 90 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئیں

Published on September 12, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 592)      No Comments

کراچی (یواین پی) بیرون ممالک مقیم (اوورسیز) پاکستانیوں کی جانب سے بھجوائی گئی رقوم دو ماہ کے دوران 13 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، ترسیلات 3 ارب 90 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئیں۔سٹیٹ بینک کے مطابق جولائی سے اگست کے دوران ترسیلات زر میں 13 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، 2 ماہ میں بیرون ممالک مقیم پاکستانیوں نے 3 ارب 90 کروڑ ڈالر پاکستان ترسیل کیے۔ گذشتہ مالی سال کے اسی عرصے کے دوران بیرون ممالک مقیم پاکستانیوں نے 3 ارب 49 کروڑ ڈالر ترسیل کیے گئے تھے۔صرف اگست میں ترسیلات زر 5 فیصد اضافے سے 2 ارب ڈالر رہی، جس میں سعودیہ عرب سے 46 کروڑ ڈالر، متحدہ عرب امارات سے 46 کروڑ ڈالر اور امریکا سے 31 کروڑ ڈالر ترسیل ہوئے۔ معاشی تجزیہ کاروں کے مطابق حکومت کی جانب سے بیرون ممالک مقیم پاکستانیوں سے زیادہ سے زیادہ رقوم پاکستان بھیجنے کی اپیل کی گئی ہے، یہی وجہ ہے کہ اگست میں پاکستانیوں نے زیادہ رقوم پاکستان بھیجیں، اُمید یہی ہے کہ رواں برس ترسیلات زر میں مزید اضافہ بھی ہوسکتا ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Themes