کلثوم نوازکے تصور پر ایک بہادر مشرقی خاتون کا خیال آتا ہے :علی محمد خان

Published on September 12, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 329)      No Comments

پشاور(یواین پی)تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان نے کہاہے کہ بیگم کلثوم نواز کا تصور کرنے پر ایک بہادرمشرقی خاتون کا خیال دل میں آتاہے ، اللہ تعالیٰ ان کی وفات پر شریف خاندان کوصبر دے ۔گفتگو کرتے ہوئے علی محمد خان نے کہا کہ کلثوم نواز سے کبھی ملاقات نہیں ہوسکی لیکن ایک مرتبہ جب میں اپنے والد کے ساتھ اٹک میں جی بابا کے دربار پر گیا تو میری والدہ نے وہاں نواز شریف کے حق میں دعا کی تھی اگر نوازشریف بے قصور ہیں تو اللہ ان کو رہائی دیدے جس کے کچھ دنوں بعد نوازشریف پرویز مشرف سے ایک معاہدے کے تحت رہا ہوکر سعودی عرب چلے گئے ۔انہوں نے کہا کہ اللہ بیگم کلثوم نواز کی وفات پر شریف خاندان کو صبر دے اور کسی کو ایسے امتحان میں نہ ڈالے کے اس کی بیوی یا والدہ کی وفات میں ہواور وہ جیل میں ہو ۔ انہوں نے کہا کہ جب بھی بیگم کلثوم نواز تصور آتاہے ایک بہادر مشرقی خاتون کا خیال دل میں آتا ہے ۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Themes