وزیر اعظم ہاؤس کو 3سال میں ریسرچ یونیورسٹی میں تبدیل کر دیا جائیگا‘وفاقی وزیر تعلیم 

Published on September 15, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 262)      No Comments

اسلام آباد(یواین پی )وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ وزیر اعظم ہاؤس کو دوسے تین سال میں ریسرچ یونیورسٹی میں تبدیل کر دیا جائیگا، افسران کی بڑی بڑی رہائش گاہوں کا ڈیٹا بھی اکٹھا کیا جا رہا ہے۔ گزشتہ روز نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا کہنا تھا کہ چاروں گورنر ہاؤسز کو میوزیم میں تبدیل کردیا جائیگا اور ان پر معمولی ٹکٹ لگایا جائیگا تاکہ ان کے روز مرہ کے اخراجات پورے ہوسکیں۔پنجاب کے گورنر چوہدری محمد سرور چنبھا ہاؤس میں رہیں گے۔ شفقت محمود کا کہنا تھاکہ اس حوالے سے کمیٹیاں بنا دی گئی ہیں۔ یہ تمام کام ایک سو یا ایک سو 20 دن میں ہو جائیں گے لیکن وزیر اعظم ہاؤس کا معاملہ مختلف ہے کیونکہ اس کو یونیورسٹی بنانے کیلئے اس میں کچھ تعمیرات کرنی پڑیں گی اور اس عمل میں دو سے تین سال لگ جائیں گے۔ اس پر آج سے ہی کام شروع ہوگیا ہے اور اس کو ایک پوری یونیورسٹی بنایاجائیگا۔ انہوں نے کہا کہ افسروں کی بڑی بڑی رہائشگاہوں کا ڈیٹا بھی اکٹھا کیا جا رہا ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Themes