آصف زرداری اور بلاول بھٹو کی جاتی امرا آمد،نوازشریف سے بیگم کلثوم نواز کے انتقال پر اظہار تعزیت

Published on September 16, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 261)      No Comments

اسلام آباد(یواین پی) بیگم کلثوم نواز کی رسم قل آج عصر اور مغرب کے درمیان شریف خاندان کی رہائش گاہ جاتی امرا میں ادا کی جائے گی۔ پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری اورچیئرمین بلاول بھٹو زرداری سابق وزیراعظم نوازشریف سے تعزیت کے بعد جاتی امرا سے روانہ ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری وفد کے ہمراہ جاتی امرا پہنچے ،پیپلزپارٹی کی قیادت نے سابق وزیراعظم نوازشریف سے بیگم کلثوم نواز کے انتقال پر اظہار تعزیت کی اور فاتحہ خوانی کی،اس موقع پر صدر ن لیگ شہبازشریف بھی موجود تھےبلاول اور سابق صدر آصف زرداری کی جاتی امرا آمد کے موقع پر فرحت اللہ بابر، قمر زمان کائرہ، شیری رحمن اور راجہ پرویز اشرف بھی ہمراہ تھے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress主题