سینئر صحافی محمد سعید بٹ کے ظالمانہ قتل کے سات دن گزر جانے پرقاتلوں کی عدم گرفتاری کے خلاف صحافی برادری کا احتجاج

Published on September 17, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 729)      No Comments

عبدالحکیم(یواین پی)عبدالحکیم کی معروف شخصیت سابق ایڈمنسٹریٹرمارکیٹ کمیٹی سینئر صحافی محمد سعید بٹ کے ظالمانہ قتل کے سات دن گزر جانے پرقاتلوں کی عدم گرفتاری کے خلاف صحافی برادری کا احتجاج انتظامیہ کو تین دن کی وارنگ تفصیل کے مطابق گذشتہ دنوں عبدالحکیم کے بارونق مین بازار میں بٹ میڈیکل سٹور پر دو نامعلوم نقاب پوش ڈاکووں نے دن دیہاڑے دوران ڈکیتی قتل کر دیا تھا جس کے سات دن گزرنے تک پولیس نے قاتل گرفتار نہیں کئے جبکہ تفتیش کے پورے عمل کو پوشیدہ رکھا ہوا ہے پولیس کے سست رویہ کے خلاف عبدالحکیم کی مکمل صحافی برادری نے متفقہ طور پر غوثیہ چوک بلاک کر کے پر امن احتجاج کیا اور انتظامیہ کو تین دن میں قاتل گرفتار کرنے کی وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ سعید بٹ ہمارا قیمتی سرمایہ تھے اگر قاتل گرفتار نہ کئے گئے تو پھر مکمل شٹر ڈاوٗن اور پہیہ جام کریں گے اور ہمارے احتجاج کا سلسلہ طویل ہو جائے گا اس موقع پر صدر پریس کلب عبدالحکیم کاشف عدنان چوہدری ،سیکرٹری جنرل شکیل سعیدی ،چوہدری شاہد ،چوہدری دلشاد احمد،خالد میؤ،عتیق شاہ،زبیر ظہیر ،سٹی پریس کلب (جمہوری)کے صدر یوسف ڈوگر ،سیکرٹری جنرل جواد حیدر جوئیہ ،جاوید خان،حاجی خرم ،حکیم مختار،یاسین سیال ،یوسف سیال، فیصل چوہدری،عدنان امانت، چوہدری توقیر، ٓصف نوناری،افضل نوناری عبدالروٗف عاقب کے علاوہ پاکستان میڈیا کونسل کے رہنما جاوید فخری اور میاں چنوں پریس کلب اور کوٹ اسلام پریس کلب کے ممبران نے بھی شرکت کی ۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Themes