جناح اسٹیڈیم اوکاڑہ میں پولیس کے زیر اہتمام شہدائے پولیس کبڈی ٹاکرا کا انعقاد

Published on June 26, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 72)      No Comments

اوکاڑہ(یواین پی/شیخ ندیم شیراز)کبڈی میچ کی میزبانی ڈی پی او اوکاڑہ منصور امان نے کی جبکہ ڈی پی او ساہیوال فیصل شہزاد ڈپٹی کمشنر ساہیوال اکرام الحق ڈپٹی کمشنر پاکپتن امیتاز احمد کھچی اور شہدائے پولیس کی فیملیز نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ڈی پی او منصور امان کا کہنا تھا کہ اس میچ کا مقصد انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب ڈاکڑ عثمان انور کے ویژن کےمطابق شہدائے پولیس کی قربانیوں اور غازیوں کی بہادری جرات کو سلام پیش کرنا ہے اور اس طرح کے کھیلوں کے انعقاد کے سلسلہ کو آئندہ بھی جاری رکھا جائے گا کیونکہ جہاں کھیلوں کے میدان آباد ہوتے ہیں وہاں کے ہسپتال ویران ہوتے ہیں شہدا پولیس کبڈی ٹاکرا پاکستان گرین اور پاکستان وائیٹ کے مابین کھیلا گیا جس کو دلچسپ مقابلہ کے بعد ہاکستان وائیٹ نے چار پوائینٹ سے اپنے نام کیا۔کبڈی ٹاکرا کے دوران شہریوں کی بہت بڑی تعداد نے میچ دیکھا اور پولیس کی جانب سے اچھے ایونٹ کے انعقاد کو خوب سراہا کبڈی میچ کے اختتام پر جیتنے والی ٹیم اور رنر اپ ٹیم کے کھلاڑیوں کو انعامات بھی تقسیم کئیے گئے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Themes