منی بجٹ کی تیاریاں، 5 ہزار اشیا مہنگی ہونے کا امکان

Published on September 18, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 510)      No Comments

اسلام آباد: (یواین پی) قومی اسمبلی میں منی بجٹ آج پیش کیا جائے گا، میڈیا کو منی بجٹ کی تفصیلات مل گئیں، 5 ہزار مختلف اشیا پر ڈیوٹی بڑھائے جانے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق مختلف اشیا پر کسٹم ڈیوٹی 2 سے 3 فیصد بڑھائی جاسکتی ہے، کسٹم ڈیوٹی کی زیادہ سے زیادہ شرح 23 فیصد کیے جانے کا امکان، کسٹم ڈیوٹی کی موجودہ حد 20 فیصد ہے۔تفصیلات کے مطابق اعلیٰ سرکاری افسران کی مراعات اور الاؤنسز پر بھی ٹیکس چھوٹ محدود کیے جانے کا امکان ہے۔ ریونیو بڑھانے کیلئے فنانس بل 2018 میں بھی اہم ترامیم کی جائیں گی۔ ایف بی آر نے گزشتہ حکومت کا ٹیکس ریلیف واپس لینے کی سفارش کی ہے۔ صرف 4 لاکھ روپے سالانہ آمدن پر انکم ٹیکس کی چھوٹ ہوگی۔ منی بجٹ میں درآمدی کاروں کی حوصلہ شکنی کے لیے 3 کے بجائے 2 سال پرانی کار درآمد کیے جانے کی تجویز بھی شامل ہے۔پرتعیش اشیا پر بھی ریگولیٹری ڈیوٹی بڑھائی جاسکتی ہے۔ 400 امپورٹڈ اشیا پر ڈیوٹی بڑھائے جانے کا امکان ہے۔ جس میں میک اپ کا سامان، بالوں کے سنوارنے کے آلات، کریم، شیمپو، ٹانک، فیشئل کا سامان، فیس کریم، فیس پاؤڈر، نیل پالش، پرفیوم، آفٹر شیو اور شیونگ کریم شامل ہیں۔ اے سی، فریج، ڈیپ فریزر اور ایل ای ڈیز سمیت الیکٹرونکس کا سامان بھی مہنگا ہوسکتا ہے۔اس کے علاوہ سگریٹ پر ٹیکسز میں اضافے اور سستے سگریٹ کی کیٹگری ختم کیے جانے کا امکان ہے۔ صوبوں کی مشاورت سے امارت پر ویلتھ ٹیکس لگانے اور غیر منقولہ جائیدادوں اور اثاثوں پر ویلتھ ٹیکس لگانے کی تجویز ہے۔ موبائل فون کی درآمد پر ٹیکس بڑھانے اور ڈیوٹی 6 فیصد تک کیے جانے کا امکان ہے۔ موبائل فون پرزہ جات اور دیگر آلات پر بھی ڈیوٹی بڑھائے جانے کا امکان ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ منی بجٹ میں خسارہ کو مزید کم کیا جائے گا اور خسارے کو 6 سے کم کر کے 4.9 فیصد پر لانے کا ہدف مقرر ہوسکتا ہے۔ جس کے لیے ترقیاتی بجٹ میں 140 ارب روپے کی کمی کر کے ترقیاتی بجٹ 800 کے بجائے 660 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز زیر غور ہے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Themes