نیلامی والی گاڑیاں مارکیٹ قیمت سے زیادہ فروخت ہوئیں ‘فواد چوہدری 

Published on September 18, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 155)      No Comments


اسلام آباد(یواین پی )وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات چوہدری فواد حسین نے کہاہے کہ وزیر اعظم ہاؤس میں نیلام کی گئیں گاڑیاں مارکیٹ قیمت سے زیادہ فروخت ہوئیں ، گاڑیوں کی نیلامی سے حاصل ہونے والی رقم قومی خزانے میں جمع کرائی جائیگی ۔ پیر کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے بات چیت وزیراطلاعات نے کہا کہ ہم نے عوام کو ریلیف دینا ہے اور عوام کی بہتری کے لیے کام کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم ہاؤس میں اب تک 70گاڑیوں کی نیلامی ہو چکی ہے ،ان گاڑیوں کی نیلامی سے حاصل ہونے والی رقم قومی خزانے میں جمع کرائی جائیگی ۔ چوہدری فواد حسین نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق ہم نے کام شروع کر دیا ہے ،گورنر ہاسز کو بھی عام عوام کے لیے کھول دیا گیا ہے ،پہلی بار عام لوگوں نے گورنر ہاؤسز کو دیکھا۔انہوں نے کہاکہ ہم نے عوام کو ریلیف دینا ہے اور عوام کی بہتری کیلئے کام کر رہے ہیں ۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر پٹرولیم غلام سرور خان نے کہاکہ ای سی سی کا اجلاس ہوا ہے ،2013میں گیس کمپنیاں منافع میں چل رہی تھیں۔غلام سرور خان نے کہاکہ 2018میں گیس کمپنیوں کو 152ارب روپے خسارے کا سامنا ہے۔ وزیر پٹرولیم نے کہا کہ ایندھن کیلئے 60فیصد صارفین ایل پی جی اور دیگر ذرائع استعمال کرتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ گیس کی قیمت میں پہلے دو سلیب پر 10سی15فیصد اضافہ کیا ہے ،صارفین کیلئے گیس کی تیسری سلیب میں 19فیصد اضافہ کیا ہے ۔انہوں نے کہاکہ گیس کی قیمتوں میں زیادہ اضافہ بڑے صارفین کیلئے کیا گیا ہے۔غلام سرورخان نے کہا کہ ایل پی جی پر تمام ٹیکسز ختم کرکے 10فیصد جی ایس ٹی لگایا گیا ہے ،ایل پی جی کے فی سلنڈر قیمت میں 200روپے تک کمی کی گئی ہے۔غلام سرور خان نے کہاکہ ٹیکسٹائل سمیت مختلف صنعتوں کیلئے گیس کی قیمت نہیں بڑھائی گئی۔ انہوں نے کہاکہ ایل این جی صارفین کو اربوں روپے کی سبسڈی دی جارہی ہے۔انہوں نے کہاکہ گیس پر برآمدکنندگان صنعتوں کیلئے بھی سبسڈی دی جارہی ہے ،وزیر پٹرولیم نے کہا کہ پہلے پنجاب کا صارف مہنگی گیس خرید رہا تھا۔وزیر پٹرولیم غلام سرور خان نے کہاکہ سندھ اور کے پی کے صارفین کوگیس کم قیمت پر دستیاب تھی ۔ وزیر پٹرولیم نے کہاکہ گزشتہ حکومت کاایل این جی معاہدہ خفیہ رکھا گیا ،معاہدے کی ایف آئی اے اور نیب تحقیقات کررہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ شفاف معاہدوں کو کبھی خفیہ نہیں رکھا جاتا۔وزیر پٹرولیم غلام سرور خان نے کہا کہ گیس کی مقامی اور درآمد کی گئی پیداوار کی قیمتیں یکساں کردی ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Blog