گھارو شہر کے قریب مختلف علاقوں میں غیر قانونی ھائیڈرنٹ پلانٹ کی بھرمار

Published on September 19, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 440)      No Comments

ٹھٹھہ(رپورٹ:حمید چنڈ)گھارو شہر کے قریب مختلف علاقوں میں غیر قانونی ھائیڈرنٹ پلانٹ کی بھرمار، سرکاری محکموں کی روزانہ کی لاکھوں کیآمدنی،واٹر بورڈ کراچی، ایریگیشن ساکرو برانچ اور گھارو پولیس کے عملے کیماہانہ لاکھوں روپے کمیشن کے عیوض کھلے عام پانی چوری کیا جانے لگا،مقامیلوگوں کا اس گنہونے دھندے کے خلاف شکایات درج، ضلعی انتظامیہ سمیت زمیدارعملے کی مکمل خاموشی، تفصیلات کے مطابق کینجھر جھیل سے کراچی کو پانی کیسہولت فراہم کرنے والے واحد کے ڈی اے کو بااثر افراد کی جانب سے شگاف لگاکرپانی چوری کرنا معمول بن گیا، اس سلسلے میں باخبر ذرائع کے مطابق گھاروشہر کے قریب کے ڈی اے کو شگاف لگاکر پانی فروخت کرنے والوں میں سجادنیازی،(نیازی کالونی کے پیچھے)، وکیل،محسن لاشاری(نیازی ہوٹل کے
پیچھے)،حاجی خان جوکھیو(فلٹر روڈ) جبکہ بابڑہ روڈ پر شیراز پٹھان،عمراناور دیگر اس گنہونے کاروبار کو چلانے میں مصروف ہیں، جبکے دوسری جانبدھابیجی کے قریب بھی شاہ ولی پٹھان،خلیل کشمیری،عدنان انصاری،رزاقکلمتی،امیر جوکھیو،اکو جوکھیو،علی احمد،گلشیر منگسی،حاجی صفر،داؤدپٹھان،رمضان بھیو،اخلاق،کرم علی بلوچ گوٹھ اور دیگر شامل ہیں، اس سلسلےمیں مقامی لوگوں کا کہنا ہے کے ہم نے کئی مرتبہ محکمہ واٹر بورڈ،ایریگیشن اور ٹھٹھہ پولیس کو درخواست دے چکے ہیں مگر تاحال کوئی بھیادارملوث بااثر لوگوں کے خلاف ایکشن نہیں اٹھا رہا، اس ضمن میں کراچیواٹر بورڈ اور ایریگیشن انجنئیرکی جانب سے تاحال کوئی بھی ایکشن نہیںاٹھایا گیا۔

ایس یس پی ٹھٹھہ فیصل عبداللہ چاچڑ کی غیرقانونی ھائیڈرنٹ پلانٹس اور ٹینکر مافیا کے خلاف کاروائی کا حکم
ٹھٹھہ(رپورٹ:حمید چنڈ) ایس یس پی ٹھٹھہ فیصل عبداللہ چاچڑ کی غیرقانونی ھائیڈرنٹ پلانٹس اور ٹینکر مافیا کے خلاف کاروائی کا حکم، ایس ایچاو گھارو کی دبنگ کاروائی، غیر قانونی ھائیڈرنٹ پلانٹس چلانے والے مالکانسمیت تین ٹینکر مالکان گرفتار،ایس ایچ او گھارو قربان ملاح کی کاروائی کےبعد غیرقانونی ھائیڈرنٹ پلانٹ چلانے والے روپوش ہوگئے، تفصیلات کے مطابقگھارو کے قریب غیر قانونی ھائیڈرنٹ پلانٹس چلانے کی خبریں میڈیا پر آنےکے بعد ایس ایس پی ٹھٹھہ جناب فیصل عبداللہ چاچڑ کے سخت احکامات کے بعدگھارو پولیس کے ایس ایچ او گھارو قربان ملاح کی جانب سے گھارو کے قریبچلنے والے غیر قانونی ھائیڈرنٹ پمپس کے خلاف کاروائی تیز کردی، جس کےنتیجے میں تین ملزمان قربان رند،گلشیر منگسی،منور علی بروہی،جبکہ ٹینکرنمبر کو روک کر ٹینکر ڈرائیور ملزمان خیرمحمد،شفیع اللہ،نامعلوم کو گرفتار کرکے ایف آئی آر درج کرلی،

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Blog