ہمیں ایک ذمہ دار شہری کے طور پر اپنے ارد گرد لوگوں کو صحت مند معاشرہ کے قیام کے لئے متحرک کرنا ہے؛ڈپٹی کمشنررضوان نذیر 

Published on September 22, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 384)      No Comments

اوکاڑہ ( یو این پی) ڈپٹی کمشنررضوان نذیر نے کہا ہے کہ پولیو کے مرض کے خاتمہ کے لئے حکومتی سطح پر جو اقدامات کئے جا رہے ہیں ان کو نتیجہ خیز بنانے کے لئے ہمیں انفرادی اور اجتماعی سطح پر اقدامات کرنا ہیں مہلک امراض کے خاتمہ کے لئے ہمیں طے شدہ گائیڈ لائن پر عمل در آمد کے ساتھ ساتھ سماجی رویوں میں تبدیلی کے لئے بھی اقدامات کرنا ہیں ہمیں ایک ذمہ دار شہری کے طور پر اپنے ارد گرد لوگوں کو صحت مند معاشرہ کے قیام کے لئے متحرک کرنا ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کو آرٹر ہسپتال انسداد پولیو مہم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو خرم شہزاد ،اسسٹنٹ کمشنر رافعہ قیوم ،سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر عبد المجید ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر مہر محمد ارشاد،ایم ایس صاحبان ،سمیت این جی اوز کے نمائندے اور معاشرہ کے صاحب الرائے لوگ بھی موجود تھے ۔ڈپٹی کمشنررضوان نذیر نے5سال سے کم عمر بچوں کو انسداد پولیو کی ویکسیئن اور وٹامن اے کے قطرے پلا کر مہم کا باقاعدہ افتتاح کیا انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کا لاکھ لاکھ شکر ہے کہ ضلع اوکاڑہ پولیو فری ہے اور ہمیں اپنی کوششوں کو مربوط انداز میں آگے بڑھانا ہے تاکہ پاکستان کو پولیو فری بنانے کا خواب شرمند ہ ء تعبیر ہو سکے انہوں نے ڈاکٹرز و پیرا میڈیکل سٹاف اور فیلڈ عملہ کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ وہ پوری لگن ،محنت و دیانتداری سے سرکاری ذمہ داریاں ادا کریں اس موقع پرسی ای او ہیلتھ ڈاکٹرعبد المجید نے ضلع اوکاڑ ہ میں 24ستمبر سے شروع ہونے والی انسداد پولیو مہم کے لئے کئے گئے اقدامات پر روشنی ڈالی۔ 

Readers Comments (0)




Weboy

Premium WordPress Themes