مسعود بھٹی کا قتل عظیم سانحہ ہے پولیس ملزمان کی فوری گرفتاری یقینی بنائے ،تحریک انصاف للیانی

Published on January 29, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 641)      No Comments

\"PHOTO
مصطفی آباد/للیانی(یواین پی)مسعود احمد بھٹی کا قتل عظیم سانحہ ہے پولیس ملزمان کی فوری گرفتاری کو یقینی بنائے۔ تحریک انصاف کے سنیئر رہنما سمیت پانچ افراد کا دن دہاڑے قتل کھلی دہشت گردی ہے۔ واقع کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ ان خیالات کا اظہار سنیئر نائب صدر پاکستان تحریک انصاف قصور حاجی سیف اللہ طاہر مغل ، بانی رہنما تحریک انصاف قصور سرور خان میؤ، بھائی ندیم اختر، عمر حیات خاں نے مسعو د احمد بھٹی کے ورثہ سے اظہار تعزیتی کرنے کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ مسعود احمد بھٹی حلقہ پی پی175کا قد آور سیاستدان تھا پنجاب پولیس کی طرف سے دن دہاڑے پانچ افراد کے قاتلوں کو تا حال گرفتار نہ کرنا اس بات کا ثبوت ہے انہیں تحریک انصاف کے رہنما ہونے کی سزا دی جا رہی ہے۔ اگر جلد از جلد ملزمان کو گرفتار نہ کیا گیا تو تحریک انصاف قصور اور لاہور کی قیادت فیروز پور روڈ کو بلاک کرکے ملزمان کی گرفتار تک اپنا احتجاج جاری رکھے گی۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress主题