بورے والا ،پاک ہومیو ڈسپنسری کا افتتاح

Published on February 4, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 526)      No Comments

\"12\"
بورے والا(یواین پی )گزشتہ روزنواحی علاقہ مجاہد کالونی میں ’’ اسلامیہ ویلفیئر ٹرسٹ ‘‘ کے زیر انتظام اور ’’بورے والا ہومیو پیتھک ڈاکٹرز ایسوسی ایشن ‘‘ کے خصوصی تعاون سے ’’ پاک ہومیو ڈسپنسری‘‘ گلی نمبر 3نزد نہرکا باقاعدہ افتتاح کیا گیا ’’بورے والا ہومیو پیتھک ڈاکٹرز ایسوسی ایشن ‘‘ کے صدرڈاکٹراحسن رشید میاں نے افتتاح کیا افتتاحی تقریب سے ’’بورے والا ہومیو پیتھک ڈاکٹرز ایسوسی ایشن ‘‘ کے بانی اور بزرگ ڈاکٹر مرزامختاراحمد بیگ نے کہا کہ ہم سب نے دکھی انسانیت کی خدمت کے جذبہ سے مل جل کر کام کرنا ہے اور ہمارا مقصدغریب عوام کوسستا اور معیاری علاج فراہم کرنا ہے اس موقع پہ ’’ اسلامیہ ویلفیئر ٹرسٹ ‘‘ کے صدرنامور ہومیوپیتھک ڈاکٹر بی اے خرم نے کہا کہ ہم فلاح انسانیت کے لئے اپنے خون کا آخری قطرہ تک بھی بہانے سے دریغ نہیں کریں گے’’بورے والا ہومیو پیتھک ڈاکٹرز ایسوسی ایشن ‘‘ کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر رانا محمد فہیم نے اس موقع پہ کہا کہ ہمارا مقصدغریب مستحق مریضوں کو ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے انتہائی سستا علاج بہم پہنچانا ہے اس موقع پہ ’’ پاک ہومیو ڈسپنسری‘‘ کے انچارج ہومیو ڈاکٹرمحمد منصورالحق شاہدنے بتایا کہ ڈسپنسری بنانے کی میری دیرینہ خواہش تھی جو اللہ رب العزت کے فضل اور دوستوں کے بھر پور تعاون سے پایہ تکمیل کو پہنچ رہی ہے میں امید رکھوں گا کہ’’بورے والا ہومیو پیتھک ڈاکٹرز ایسوسی ایشن ‘‘ اپنا بھرپور تعاون اور قدم قدم پہ رہنمائی کرتی رہے گی ڈسپنسری کی افتتاحی تقریب میں ڈاکٹر زاہد حسین، ڈاکٹر عبدالمجید چوہدری ، ڈاکٹر امتیاز احمد چوہدری،ڈاکٹر طارق چشتی،ڈاکٹر ابرار احمد،ڈاکٹر خواجہ سلمان احمد،حکیم سجاد احمد قیصر،محمد رفیق چوہدری، محمد شفیق چوہدری ،بشیر احمد جماعتی،ڈاکٹر مزمل حسین،ڈاکٹر رانا محمد افضل،رانا محمد اشرف صابر ،مختار احمد طاہر ایڈووکیٹ ،محمد تنویر الحق بھٹی اورمحمد عظیم بھی موجود تھے

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress主题