قومی وطن پارٹی بہت جلد صوبائی حکومت میں شامل ہوگی،وزیراعلیٰ پرویزخٹک

Published on June 30, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 651)      No Comments

3
نوشہرہ(یواین پی )وزیر اعلی خیبرپختونخو اپرویز خٹک نے کہا ہے کہ قومی وطن پارٹی بہت جلد صوبائی حکومت میں شامل ہوگی جس کیلئے شراکت اقتدارکا حتمی فیصلہ کر لیا گیا ہے اُنہوں نے کہاکہ صوبے کے وسیع تر مفاد کی خاطر صوبائی حکومت صوبے میں سب کو ساتھ لیکر چلے گی ۔ بلدیاتی انتخابات میں بھی عوام نے ماضی میں کرپشن کرنے والی جماعتوں کو مسترد کردیا، اُنہوں نے کہا کہ پانچ جولائی کودوبارہ پولنگ الیکشن کمیشن کی نگرانی میں ہورہی ہے صوبائی حکومت الیکشن کمیشن کے ساتھ بھر پور تعاون کرے گی پی ٹی آئی ری پولنگ میں بھی بہتر نتائج دکھائے گی۔وہ پیر کے روز نوشہرہ میں اخبار نویسوں سے بات چیت کررہے تھے اس موقع پر صوبائی وزیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن میاں جمشید الدین کاکاخیل، صوبائی مشیر برائے ترقی و منصوبہ بندی میاں خلیق الرحمان خٹک اورایم این اے ڈاکٹر عمران خٹک بھی موجو دتھے پرویز خٹک نے کہا کہ صوبے کی ترقی کے لیے قومی وطن پارٹی کوایک بار پھر حکومت میں شامل کررہے ہیں اورا س ضمن میں قومی وطن پارٹی کے چیئرمین آفتاب احمد خان شیرپاؤ اور صوبائی چیئرمین سکندر خان شیر پاؤ سے تفصیلی بات چیت ہوئی ہے پی ٹی آئی کی پارٹی قیادت نے بھی اس پر مشاورت مکمل کرلی ہے وزیراعلیٰ نے کہا کہ کہ پی ٹی آئی صوبے کے دو تہائی اضلاع میں اپنی اور اتحادیوں کے ساتھ ملکر ضلعی حکومتیں قائم کرے گی ضلعی اور مقامی حکومتوں کواتنا بااختیار بنادیا گیا ہے کہ عوام اب وزیر وں اور وزیراعلیٰ کے پیچھے نہیں پھریں گے عوام اپنے تمام مسائل خود حل کریں گے اور چالیس ہزار سے زائد منتخب عوامی نمائندوں کا امتحان اب شروع ہوگا اسلئے منتخب کونسلر کرپشن اور کمیشن کے خاتمے اور تھانہ و پٹوار کلچر کی بہتری کیلئے کام کرکے غریب عوام کی عزت نفس بحال کریں اگر ضلعی حکومتوں نے بہتر کارکردگی دکھائی تو نہ صر ف ان کومزید اختیارات دیں گے بلکہ ان کے ترقیاتی فنڈز میں بھی اضافہ کریں گے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Blog