فلموں میں گلیمر گرل نہیں بننا چاہتی: عروہ حسین

Published on September 26, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 155)      No Comments

لاہور(یواین پی) پاکستانی معروف ماڈل و اداکارہ عروہ حسین کا کہنا ہے کہ میں فلموں میں گلیمر گرل نہیں بننا چاہتی بلکہ میری خواہش ہے کہ میں بطور اداکارہ فلم انڈسٹری میں اپنی پہچان بنا سکوں۔تفصیلات کے مطابق اپنے ایک انٹرویو میں عروہ حسین کا کہناتھا کہ ہمیں جدید ٹیکنالوجی کے ساتھ ساتھ نئے موضوعات پر فلمیں بنا کر ہی فلم بینوں کو سینماگھروں تک لایا جا سکتا ہے۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ فلم بیشک ایک بڑا میڈیم ہے مگر بدقسمتی سے ہمارے ہاں اس میں بہتری لانے کی کوشش ہی نہیں کی گئیں جس کی وجہ سے فلم ٹریڈ بحران سے دوچارہوگئی فارمولا فلموں کا دورختم ہوچکا ہے اور اب جدید ٹیکنالوجی کے ساتھ نئے موضوعات پرفلمیں بناکر ہی فلم بینوں کو سینما گھروں تک لایا جا سکتا ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Premium WordPress Themes