چورکوچورہی کہا جائے گا اس کو صادق کا درجہ نہیں دیا جا سکتا میاں منظور احمد خاں وٹو 

Published on February 20, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 291)      No Comments

اوکاڑہ(یواین پی)پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی نائب صدر وسابقہ وزیر اعلی پنجاب میاں منظور احمد خاں وٹو نے کہا ہے کہ چورکوچورہی کہا جائے گا اس کو صادق کا درجہ نہیں دیا جا سکتا تخت رائے ونڈ کے دن گنے جا چکے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا میاں منظور احمد خاں وٹونے کہا ہے کہ ن لیگ کی قیادت اور اس کے کارکن اس بات پر خفا ہوتے ہیں کہ ان کو عوام اور عدالتیں چور کیوں کہتی ہیں میراان سب سے سوال ہے کہ چور کو چور نہیں کہا جائے گاتو کیا کہا جائے گا ان کوصادق کادرجہ نہیں دیا جا سکتا عوام چور ٹبر کو ان کے کرتوتوں کی بنیاد پر 2018ء کے عام انتخابات میں واضح جواب دیں گے انہوں نے کہا ہے کہ تخت رائے ونڈ کے دن گنے جا چکے ہیں اب ان کا دھڑن تختہ کے دن آنے والے ہیں انہوں نے کہا کہ چور نے ایک نہ ایک دن جیل میں ہی جانا ہوتا ہے حالات بتاتے ہیں کہ وہ دن اب دور نہیں 

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Themes