کورونا کی نئی قسم، سعودی عرب میں کرفیو نہیں لگے گا

Published on December 24, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 103)      No Comments


ریاض (یواین پی) کورونا وائرس کی نئی قسم سامنے آنے کے بعد دنیا بھر میں لاک ڈاؤن اور کرفیو کا نفاذ ہوگیا ہے۔ البتہ اس حوالے سعودی حکام کا کہنا ہے کہ سعودی عرب فی الوقت کرفیو کے نفاذ کے متعلق نہیں سوچ رہا ہے۔ سعودی محکمہ صحت کے سیکرٹری ڈاکٹر عبداللہ اسیری نے کہا ہے کہ برطانیہ میں کورونا کی نئی قسم پھیلنے کے باعث مملکت میں ایک ہفتے کے لیے بین الاقوامی بارڈرز بند کیے گئے ہیں۔لیکن ہمارا نہیں خیال کہ ہمیں اس سے زیادہ کوئی حفاظتی اقدامات کرنے چاہیے، اس وقت سعودی عرب میں کورونا کی صورتحال امریکہ اور برطانیہ کی نسبت کافی بہتر ہے۔ انہوں نے کہا کہ آنے والے دنوں میں ریاست میں کسی قسم کے کرفیو کا امکان نہیں ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ دنوں متحدہ عرب امارات کے بارے میں خیال کیا جارہا تھا کہ کورونا کیسز زیادہ ہونے کے باعث امارات میں لاک ڈاؤن لگایا جائے گا لیکن اس حوالے سےاماراتی حکام کی جانب سے بیان آیا تھا جس کے مطابق متحدہ عرب امارات میں کرفیو یا لاک ڈاون نافذ نہیں کیا جائے گا، اماراتی حکام کا کہنا تھا کہ تعلیمی اداروں میں اگر کرونا کیسز رپورٹ ہوئے پھر انہیں 2 ہفتے کیلئے بند کیا جائے گا۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Blog