سندھ حکومت کے متعلق منفی پروپیگنڈہ کیا جا رہا ہے‘مشیر اطلاعات سندھ 

Published on September 28, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 264)      No Comments

کراچی(یواین پی)مشیر اطلاعات سندھ مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ سندھ حکومت اداروں کے متعلق کچھ دنوں سے منفی پروپیگنڈہ کیا جا رہا ہے‘میڈیا ہاوسز حکومتی منصوبوں کو تنقید کی بجائے درست تشہیر کریں۔جمعرات کو سندھ اسمبلی کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے مشیر اطلاعات سندھ مرتضی وہاب کا کہنا تھا کہ اس سے پہلے این آئی سی وی ڈی کابجٹصرفسترکروڑ تھا لیکن سندھ حکومت کی کوششوں سے آج اس کا بجٹ ساڑھے آٹھ ارب ہے۔انہوں نے کہا کہ آج سندھ کے مختلف شہروں میں این آئی سی وی ڈی کے سینٹر چل رہے ہیں۔ ملک بھر سے لوگ مفت علاج کرا رہے ہیں۔ جناح اسپتال میں کینسروارڈ میں بھی ملک بھر سے لوگ مفت علاج کرانے آتے ہیں۔انہوں نے میڈیا سے درخواست کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان اداروں کی درست تشہیر کریں۔ چیف جسٹس جب جناح اسپتال کے دورے پر آئے تو خوش ہوکر گئے۔ انہوں نے جناح ہسپتال کے بہتر کارکردگی پر انعام دیا، تھر پارکر کی بچی کا علاج جناح میں چل رہا ہے۔ یہ اسپتال سندھ حکومت کی کارکردگی ہے لیکن پی ٹی آئی والے ٹوئٹر پر صرف کریڈٹ لے رہے ہیں۔مرتضی وہاب نے کہا کہ اسٹریٹ کرائم کی شکایت یا بچوں کے اغواکی شکایات ملتی ہیں تو حکومت کاروائی کرتی ہے۔ بچوں کے اغوا سے متعلق غلط خبریں پھیلائی جارہی ہیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Weboy