احتساب بل منظوری پر ایم این اے جمشید احمد دستی کی سائیکل ریلی ٹیکسلا پہنچ گئی

Published on April 10, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 544)      No Comments

pic jamshed dasti taxila 1
ٹیکسلا ( یو این پی )احتساب بل منظوری پر ایم این اے جمشید احمد دستی کی سائیکل ریلی ٹیکسلا پہنچ گئی ،ٹیکسلا چوک آمد پر اہلیان ٹیکسلا کا جمشید دستی کا بھرپور خیر مقدم ، لوگوں نے ہر دلعزیز ایم این اے پر پھول نچھاور کئے،خبر ملتے ہی لوگوں کی کثیر تعداد اپنے محبوب لیڈر کو دیکھنے کے لئے پہنچ گئی، میڈیا سے گفتگو کے دوران ایم این اے جمشید دستی کا کہنا تھا کہ کرپشن لوٹ مار اور اقرباء پروری کی سیاست کو دوام بخشنے والے سیاستدان ایوان میں براجمان ہیں،پی ٹی آئی کے تبدیلی کے نعرے بھی کھوکھلے ہیں،عمران خان کے ساتھ بھی وہی لوگ ہیں جو چوروں اور ٹھگوں کے سرغنہ ہیں،اگر احتساب بل منظور ہوجائے اور کرپٹ سیاستدانوں کو سزائیں ملنا شروع ہوجائیں تو ایوان خالی ہوجائے گا،میں عام طبقہ مزدور ہاری کسان کی جنگ لڑ رہا ہوں ،سیاستدانوں کے پارٹی کروڑوں روپے پارٹی ٹکٹوں کی فروخت کر کے بھتہ خوری کی بد ترین مثال قائم کی ہے،جمشید دستی کا کہنا تھا کہ تبدیلی قربانیوں اور جدوجہد سے آتی ہے،پاکستان کے کروڑوں عوام کے ساتھ دھوکہ اور فراڈ ہورہا ہے،اسلامی نظریہ پر قائم ہونے والے پاکستان کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا جارہا ہے،سچائی اور حق کی آواز بن کر میدان میں نکلا ہوں سسٹم کو درست کرنے کے لئے مشترکہ کاوشوں کی ضرورت ہے،ایوان میں تو سب سیاستدان ایک دوسرے کی کرپشن کو چھپانے اور ملک میں کرپشن کے فروغ میں ایک دوسرے کا ساتھ دے رہے ہیں ،لگتا یوں ہے کہ ایوان میں کوئی بھی سچا پاکستانی موجود نہیں جو ملک اور عوام کے لئے سوچے انکی فلاح بہبود کے لئے عملی اقدامات کرے،انکا کہنا تھا کہ عمران خان کے ساتھ بھی چور لٹیروں کا ٹولہ ہے وہ کیا خاک ملک میں تبدیلی لائیں گے ،کے پی کے میں آج بھی کرپشن عروج پر ہے ،لوگوں کو لولی پاپ دیا جارہا ہے،میری خواہش ہے کہ پاکستان میں بھی متوسط طبقہ کو نمائندگی ملے وہ لوگ اوپر آئیں اور ملک کی بھاگ دور سنبھالیں ،تبہی اس ملک میں تبدیلی آئے گی،انکا کہنا تھا کہ سیاسی جماعتوں نے محض نعروں کی سیاست کی عوام کو بیوقوف بنایا ، اور اندرون خانہ پارٹی ٹکٹوں پر بھتہ خوری کی،اس حق اور سچ کی جنگ میں میرے ساتھ میرے حلقہ کے غیور مزدور ، کسان ہاری ہیں ، مجھے اپنے حلقہ کے لوگوں پر فخر ہے ،انکا کہنا تھا کہ اتنا مشکل سائیکل پر سفر آسان نہیں مگر میرے جذبے صادق ہیں انشاللہ ضرور عاوم میری بات سنیں گے اور وہ وقت دور نہیں جب اس ملک میں اسلامی ریاست قائم ہوگی لوگوں کو انکے معاشی اور معاشرتی حقوق ملیں گے،انشااللہ تبدیلی کے سفر میں میں پہلا قطرہ ثابت ہونگا،ٹیکسلا آمد پر سینکڑوں لوگوں نے انھیں خوش آمدید کہا جمشید دستی نے کچھ وقت کے لئے ٹیکسلا رائل کنگ ایڈورڈ سکول سسٹم میں قیام کیا، سکول سسٹم کی انٹظامیہ ایڈمنسٹریٹر بابر اقبال نے انھیں ٹیکسلا آمد پر اپنے سکول مدعو کای تھا جمشید دستی نے انکی دعوت قبول کرتے ہوئے کچھ وقت سکول میں گزارا ، ایم این اے جمشید دستی جو مظفر گڑھ سے احتساب بل کی منظوری پر عوام رائے ہموار کرنے اور جمہوری انداز میں اپنا احتجاج ریکارڈ کرانے نکلیں ہیں کے ہمراہ سائیکل سواروں کی کثیر تعداد موجود تھی جبکہ ایک ٹرک سائیکل ریلی کے ہمراہ تھا جس پر جمشید دستی کے بڑے بڑے پینا فلیکس لگے ہوئے تھے ٹیم میں شامل تمام سائیکل سواروں نے سفید رنگ کی شرٹس پہن رکھی تھی جس پر احتساب بل منظو ر کرو درج تھا ۔ایم این اے جمشید دستی عام سہراب سائیکل پر سوار تھے ،جس کے پیچھے ایم این اے جمشید دستی این اے 178 نمبر 127 سائیکل مارچ لکھا ہوا تھا

Readers Comments (0)




WordPress主题

Premium WordPress Themes