جعلی آئی ڈی کے ذریعے خاتون کو بلیک میل کرنے کے الزام میں پشتو گلوکارہ گرفتار

Published on September 28, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 208)      No Comments

پشاور(یواین پی) وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) سائبر کرائم نے پشاور میں پشتو گلوکارہ منیبہ شاہ کو مبینہ طور پر جعلی فیس بک آئی ڈی سے خاتون کو بلیک میل کرنے کے الزام میں گرفتار کرلیا۔ایف آئی اے کے مطابق گلوکارہ منیبہ شاہ نے فیس بک پر جعلی آئی ڈی بنا رکھی تھی، جس پر وہ لڑکیوں کی تصاویر شئیر کرتی تھی۔ گلوکارہ کو سوشل میڈیا پر خاتون کو بلیک میل کرنے پر سائبر کرائم وِنگ کی جانب سے گرفتار کیا گیا۔گلوکارہ کے خلاف سائبر کرائم کے قانون کے تحت ایف آئی آر بھی درج کر لی گئی ہے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Premium WordPress Themes