دبئی (یواین پی)ھارتی ٹیم بنے ایشیاءکپ کے فائنل میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد بنگلہ دیش کو شکست دے کر ٹورنامنٹ جیت لیا ہے، کپتان روہت شرما 48 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے۔دبئی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں بھارتی ٹیم نے مقررہ ہدف 7 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ کپتان روہت شرما نے سب سے زیادہ 48 رنز بنائے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں شیکھر دھون 15، امباتی رائیڈو 2، دنیش کارتک 37، مہندرا سنگھ دھونی 36، رویندرا جدیجہ نے 23 رنز بنائے جبکہ ڈیش نے ڈیش رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ بنگلہ دیش کی جانب سے روبیل حسین سب سے کامیاب باؤلر رہے جنہوں نے 10 اوورز میں 26 رنز کے عوض 2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ مستفیض الرحمان، ناظم الاسلام، مشرفی مرتضیٰ اور محمود اللہ نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔قبل ازیں بھارت نے ٹاس جیت کر بنگلہ دیش کو بیٹنگ کی دعوت دی تو لٹن داس اور مہدی حسن میراز نے پہلی وکٹ کی شراکت میں 120 رنز جوڑ کر بہترین آغاز فراہم کیا۔ لٹن داس نے 117 رنز پر 121 رنز کی عمدہ اننگز کھلی جس میں 2 چھکے اور 12 چوکے بھی شامل تھے جبکہ مہدی حسن نے 32 رنز بنائے۔ مڈل آرڈر بلے باز صورتحال کا فائدہ اٹھانے میں مکمل طور پر ناکام ہو گئے اور باقی 10 کھلاڑی مجموعی سکور میں صرف 102 رنز کا اضافہ ہی کر سکے۔ بنگلہ دیش کی جانب سے امرالقیس 2، مشفیق الرحیم 5، محمد متھن 2، محمود اللہ 4، سومیا سرکار 33، مشرفی مرتضیٰ 7، ناظم الاسلام 7 اور مستفیض الرحیم 2 رنز بنانے میں کامیاب ہو سکے۔بھارت کی جانب سے کلدیپ یادیو نے سب سے زیادہ 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی اور کیدر جادھیو نے 2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ جسپریت بمرا اور یوزویندر چھاہل نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔