نامور اداکار محمد علی کی نویں برسی ملک بھر میں انتہائی عقیدت و احترام سے منائی گئی

Published on March 20, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 744)      No Comments
10
اسلام آباد ۔۔۔ پاکستان فلم انڈسٹری کے عظیم اداکار محمد علی کی نویں برسی جمعرات کو ملک بھر میں انتہائی عقیدت و احترام سے منائی گئی ۔اس موقع پر خصوصی تعزیتی تقریبات کا انعقاد کیا گیا ۔اس موقع پر محمد علی مرحوم کی خدمات کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا گیا جبکہ ان کی روح کو ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی و فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔ ادا کار محمد علی 19 اپریل 1931ء کو بھارت کے شہر رام پور میں پیدا ہوئے اور تقسیم برصغیر پاک و ہند کے بعد انہوں نے پاکستان آ کر اپنی فنی خدمات کا آغاز کیا۔ انہوں نے ابتداء میں اپنے کیرئیر کا آ غاز ریڈیو پاکستان کراچی سے کیا اور بعد ازاں فلم انڈسٹری سے وابستہ ہو گئے۔محمد علی مرحوم ایشیا ء کے 25بہترین اداکاروں کی فہرست میں شامل ہے۔ محمد علی نے 275سے زائد اردو ، پنجابی، پشتو ، ہندی، بنگالی فلموں میں کام کیا ۔ چراغ جلتا رہا ان کی پہلی فلم تھی جبکہ فلم دوریاں پر انہیں خصوصی ایوارڈ سے نواز ا گیا ۔محمد علی کیلئے یہ بات بھی انتہائی اعزاز کا باعث تھی کہ لاہور میں منعقد ہونے والی اسلامی سربراہی کانفرنس کے دوران سعودی عرب کے فرما روا شاہ فیصل، ذوالفقار علی بھٹو اور سلطان قابوس سمیت دیگر عالمی لیڈران نے ان کے بنگلے پر قیام کیا۔ دم مست قلندر کے نام سے بننے والی شاندار فلم محمد علی کی زندگی کی آخری فلم ثابت ہو ئی اور وہ 19مارچ 2006ء کو 75برس کی عمر میں اچانک دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے تھے۔مرحوم کی وفات کے بعد ان کی اہلیہ زیبا علی نے ان کی خدمات کا تسلسل جاری رکھا۔ محمد علی مرحوم کی برسی پران کے پرستاروں کی جانب سے بھی کئی تقریبات کے انعقاد کیا گیا ہے۔
Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress主题