قتل کیس،انسداددہشتگردی عدالت نے سابق سیشن جج مٹھی کو سزائے موت سنادی

Published on September 29, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 306)      No Comments

 

کراچی(یواین پی)انسداد دہشتگردی عدالت نے قتل کیس میں سابق سیشن جج مٹھی سکندر لاشاری کو سزائے موت سنا دی گئی۔ سابق سیشن جج مٹھی سکندر لاشاری اور سیشن جج جیکب آباد کے درمیان خاندانی تنازع تھا جس پر سابق سیشن جج مٹھی سکندر لاشاری نے سیشن جج جیکب آباد کے بیٹے عاقب شاہانی کو 19 فروری 2014 میں جامشورہ میں قتل کردیا تھا۔انسداد دہشتگردی عدالت کراچی میں قتل کیس کی سماعت ہوئی،سابق سیشن جج سکندرلاشاری کو حیدر آبادجیل سے عدالت میں پیش کیا گیا ، مقدے میں 22 سے زائد گواہوں کے بیانات قلمبند کئے گئے ،انسداددہشتگردی عدالت نے جرم ثابت ہونے پرسابق سیشن جج سکندر لاشاری کو سزائے موت سنا دی ۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Theme