تفضل رضوی نے الزام لگا کر میری توہین کی: شعیب اختر نے لیگل نوٹس کا جواب بھجوا دیا

Published on May 13, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 193)      No Comments

لاہور: (یواین پی) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ باؤلر اورراولپنڈی ایکسپریس سے مشہور ہنے والے شعیب اختر نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے قانونی مشیر تفصل رضوی کے قانونی نوٹس کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ الزام لگا کر میری توہین کی گئی ہے اس لیے معافی مانگیں۔شعیب اختر کے وکیل ابوذر سلمان نیازی نے مشیر پی سی بی تفضل رضوی کو تفصیلی جواب دیا اور معافی کا مطالبہ بھی کیا اور کہا کہ تفضل رضوی کے تمام الزامات کو مسترد کرتے ہیں۔قانونی نوٹس کے جواب میں انہوں نے کہا ہے کہ میرے موکل مشہور کرکٹر رہے ہیں اور ان کا تجزیہ غیر جانب دار، بولڈ اور تنقیدی ہوتا ہے جس کا مقصد پاکستان کرکٹ ٹیم کی کارکردگی کو بہتر بنانا ہے۔ابوذر سلمان ایڈووکیٹ نے کہا کہ الزام لگا کر شعیب اختر کی توہین کی گئی ہے اس لیے پی سی بی کے وکیل ان سے معافی مانگیں۔شعیب اختر کے وکیل نے 5 صفحات پرمشتمل اپنے جواب میں کہا ہے کہ تفضل رضوی کا قانونی نوٹس شعیب اختر کو آئین کے تحت حاصل آزادی اظہار کے حق کے منافی ہے۔انہوں نے کہا کہ تفضل رضوی نے انٹرنیٹ کے حوالوں کو بنیاد بنا کر شعیب اختر کو قانونی نوٹس بھجوایا، نوٹس میں دیے گئے انٹرنیٹ کے حوالے ہتک عزت آرڈیننس کے زمرے میں نہیں آتے۔شعیب اختر کے وکیل نے مؤقف اپنایا کہ تفضل رضوی کے قانونی نوٹس میں لگائے تمام الزامات جھوٹ پر مبنی ہیں۔ابوذر سلمان نیازی نے قانونی جواب میں کہا ہے کہ تفصل رضوری نے10 کروڑ روپے ہرجانے کی رقم بار کے ہسپتال کو عطیہ کرنے کا اعلان کرکے بار ایسوسی ایشن کی حمایت حاصل کرنے کی کوشش کی ہے۔انہوں نے واضح کیا کہ دو فریقین کے معاملے میں بار ایسوسی ایشن کو ملوث نہیں کیا جا سکتا،وکیل نے کہا کہ شعیب اختر نے پی سی بی کی کارکردگی کی بہتری کے لیے دیانت داری اور غیر جانب داری سے اپنی رائے کا اظہار کیا تھا۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Blog