فیس بک پر سائبر حملہ؛ 5 کروڑ صارفین کا ڈیٹا چوری

Published on September 30, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 539)      No Comments

اسلام آباد(یواین پی) فیس بک نے کہا ہے کہ اُسے ایک سکیورٹی نقص کا پتا چلا ہے جس کے نتیجے میں ہوسکتا ہے کہ تقریباً پانچ کروڑ صارفین کے اکاؤنٹ متاثر ہوئے ہوں، جن تک ہیکروں کو رسائی ملنے کا خدشہ ہو سکتا ہے۔ سماجی میڈیا کے سب سے بڑے ادارے نے جمعے کے روز کہا ہے کہ اس نے سکیورٹی کے مسئلے کو درست کر لیا ہے، جب کہ قانون کے نفاذ کرنے والوں کو چوکنہ کیا گیا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ہیکرز نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ فیس بک کے ‘وویوایز’ نامی فیچرکا استعمال کرتے ہوئے 5 کروڑصارفین کے اکاونٹس تک رسائی حاصل کرکے ان کی لاگ ان کیزچوری کیں جس کے ذریعے دوسروں کے اکاونٹس تک رسائی حاصل کی گئی۔فیس بک کے چیف ایگزیکٹو مارک زکربرگ نے ہیکنگ کی سائبرحملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے علم میں نہیں کہ کسی کے اکاونٹ کا کوئی غلط استعمال ہوا یا نہیں البتہ ہمیں اس مسئلے کا چند روزقبل معلوم ہوا تاہم مسئلے کوحل کرلیا گیا ہے۔ احتیاطی طورپر9 کروڑفیس بک صارفین کے لاگ انز کو ری سیٹ کیا گیا ہے۔اس سے قبل بھی فیس بک رواں برس اپریل میں تنقید کی زد میں رہی جب کیمبرج انالیٹیکا نامی فرم نے لاکھوں فیس بک صارفین کا ڈیٹا چوری ہونے انکشاف کیا اوراپریل میں ہی کمپنی کی پرائیوسی پالیسیوں کے بارے میں منعقدہ سماعت کے دوران زکربرگ کانگریس کے سامنے پیش بھی ہوئے تھے۔
’ویو ایز‘ کیا ہے0
فیس بک کا ’ویو ایز‘ ایک پرائیویسی فیچر ہے جس کے ذریعے لوگ یہ جان سکتے ہیں کہ ان کی اپنی پروفائل دیگر صارفین کو کیسے نظر آتی ہے۔
حملہ ایسے وقت میں کیا گیا ہے کہ جب فیس بک قانون سازوں کو اس بات پر قائل کرنے کی کوشش کر رہی ہے کہ ان کے ہاتھ مںی موجود صارفین کا ڈیٹا محفوظ ہے۔ جمعے کو ایک پریس کانفرنس مںی فیس بک کےبانی مارک زکربرگ کا کہنا تھا کہ کمپنی سکیورٹی کو سنجیدگی سے لیتی ہے تاہم اس پر برے لوگوں کی جانب سے بار بار حملے کیے جاتے ہیں۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Premium WordPress Themes